Latest News

دیوبند میں ملازم نے فحش ویڈیو بنا کر مالکن کو بنایا ہوس کا شکار، متاثرہ خاتون کے شوہر کی تحریر پر پولیس نے نوجوان کو گرفتار کر کے جیل بھیجا۔

دیوبند: سمیر چودھری۔
دوکان پر ملازمت کرنے والے ایک نوکر نے پہلے اپنے مالک کی اہلیہ کی نہاتے ہوئے فحش ویڈیو بنائی اور بعد میں بلیک میل کرتے ہوئے اس کی عصمت دری کی۔ سنسنی خیز معاملہ سامنے آنے پر پولیس حرکت میں آگئی اور اس نے شکایت کی بنیاد پر ملزم نوجوان کو گرفتار کر کے جیل بھیج دیا۔ موصولہ اطلاع کے مطابق دیوبند کے ایک محلہ کی باشندہ خاتون نے اپنے شوہر کی دوکان پر کام کرنے والے ملازم پر عصمت دری کا الزام عائد کیا ہے۔ 
خاتون نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کے شوہر کی کپڑے کی دوکان ہے اور دوکان پر محلہ قلعہ کا ایک نوجوان آشوملازمت کرتا تھا جس کی وجہ سے اس کا گھر پر بھی آنا جانا تھا۔ خاتون کا کہنا ہے کہ اسی کا فائد ہ اٹھا کر کچھ روز قبل آشو نے نہاتے وقت اس کی ویڈیو بنالی جس کے بارے میں اسے کوئی علم نہیں ہے لیکن اسی دوران لاپرواہی کے سبب آشو کو اس کے شوہر نے ملازمت سے ہٹادیا۔ خاتون کا کہنا ہے کہ 19اکتوبر کو وہ اپنے گھر پر تنہا تھی کہ اسی دوران آشو اس کے گھر میں گھس آیا اور اس کے ساتھ چھیڑ خانی کرنے لگا، خاتون کا کہنا ہے کہ جب اس نے آشو کو دھمکایا تو اس نے اس کی فحش ویڈیو دکھا کر بلیک میل کیا اور اسے وائرل کرنے کی دھمکی دے کر اپنی ہوس کا شکار بنا لیا۔ خاتون نے اس پورے واقعہ کو اپنے شوہر کو بتایا ، جس کے بعد شوہر نے دیوبند کوتوالی میں آشو کے خلاف تحریر دے کر کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا۔ کوتوالی انچارج صوبے سنگھ کا کہنا ہے کہ تحریر کی بنیاد پر مختلف دفعات کے تحت رپورٹ درج کر کے ملزم نوجوان کو گرفتار کر کے جیل بھیج دیا گیا ہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر