Latest News

شاملی میں نو سالہ بچے کے ساتھ جنسی زیادتی، محلے کا نوجوان بچے کو ورغلا کر ایک سنسان جگہ لے گیا۔

مظفرنگر: عزیز الرحمن خاں۔
شاملی ضلع کے کوتوالی علاقے میں پڑوسی نوجوان پر نو سالہ بچے کی عصمت دری کا الزام لگایا گیا ہے۔ گھر والوں نے اس کی اطلاع پولیس کو دی ہے۔
موصولہ اطلاع کے مطابق کوتوالی علاقہ کے محلہ کا رہائشی نو سالہ لڑکا جب گھر کے باہر کھیل رہا تھا تو محلے کا نوجوان لڑکے کو لالچ دے کر ایک سنسان جگہ لیجا کر وہاں اس کے ساتھ جنسی زیادتی کی۔ بچے نے گھر پہنچ کر اپنے گھر والوں کو زیادتی کے بارے میں بتایا اہل خانہ نے اس کی اطلاع امام گیٹ پولس چوکی کو دی۔ چوکی انچارج کلدیپ سنگھ نے بتایا کہ پولیس نے معاملے کی جانچ شروع کر دی ہے جانچ کے بعد کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر