Latest News

دنیا کے حکمرانوں کے نام، کیا دنیا کے حکمرانوں کو اللہ کی عدالت میں پیش نہیں ہونا ؟ محمد اقبال۔

آگرہ: مسجد نہر والی کے خطیب محمد اقبال نے کہا کہ آج جو کچھ غزہ میں ہو رہا ہے وہ ایک خطرناک صورت حال بن چکی ہے۔ کیا دنیا میں کوئی لیڈر ہے جس کو کچھ بھی ہمدردی مظلوموں کے ساتھ ہو ؟ ایسا لگتا ہے کہ اس وقت کوئی بھی لیڈر نہیں ہے۔ کتنے شرم کی بات ہے کیا صرف اللہ کے سامنے عوام ہی جائیگی؟ ان کا ہی حساب کتاب ہوگا؟ کسی حکمراں کا نہیں؟ وہ حکمراں کہلانے کا حق دار ہی نہیں جس کے دل میں اللہ کا خوف اور اپنی رعایا سے ہمدردی نہ ہو۔ آخر کیا ہوگیا ہے انسانیت کو؟ اتنے دن ہوگئے مظلوم فلسطینیوں کو، کس حال میں وہ 'جی' رہے ہیں؟ کسی کے دل میں کوئی اللہ کا خوف ہے؟ جواب تو اللہ کے سامنے تمہیں بھی دینا ہے۔
اتنا خون بہہ گیا اور اس قدر بربادی ہوگئی اب صرف ایک کام ہونا چاہیے کہ کوئی اللہ کا بندہ سامنے آئے جو یہ کہے کہ بس! بند کرو! اور آج ہی فیصلہ کرو کہ فلسطین کی حکومت کہاں تک ہوگی اور اسرائیل کا یہ حصہ ہوگا اور فلسطین کی حکومت ایک آزاد ریاست بنے گی جس کی راجدھانی یروشلم اور مسجد اقصیٰ مکمل طور پر فلسطین کے پاس ہوگی۔ لیکن اسرائیلیوں کو اجازت لے کر جانے کا حق ہو، اختیار پورا فلسطین کا۔
اگر اب بھی یہ کام نہیں ہوا تو جن لوگوں نے اب تک قربانیاں دی ہیں اور جو کچھ برباد ہوا ہے وہ سب بیکار ہو جائیگا اس کا جواب ان نام نہاد حکمرانوں کو اللہ کی عدالت میں دینا ہوگا۔ میں تمام ان حکمرانوں سے ' اپیل ' کرتا ہوں کہ وہ فوراً اس کام کے لیے آگے آئیں اور اس وقت جو غزہ میں خون بہایا جارہا ہے اس کو فوری طور پر روکا جائے اور جو بھی ضروری امداد وہاں ضرورت ہو روانہ کی جاے۔ سب سے بڑی عدالت اللہ کی ہے اس میں حاضری ہر ایک کی ہونی ہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر