دیوبند: سمیر چودھری۔
تحصیل بہٹ کے موضع ٹورڈ پور میں واقع نور انگلش پبلک اسکول میں تحریری مقابلہ کا انعقاد عمل میں آیا، جس میں طلباءوطالبات نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ اس دوران اسکول انتظامیہ کی جانب سے پہلی دوسری اور تیسری پوزیشن لانے والے طلباءکو مہمانوں کے ذریعہ انعامات سے نوازا گیا۔ مقابلہ میں پہلا انعام نمرہ پروین دوسرا اثمبل اعظم اور تیسرا انعام ضیاءندیم نے حاصل کیا۔
پروگرام کا آغاز پہلی جماعت کے طالب علم عبد الاحد کی تلاوت اور نمرہ پروین کی نعت سے ہوا۔ مہمان خصوصی کے طور پر مولانا شارق مظاہری او قاری ازھد کریمی امام و خطیب مسجد فاطمہ نے شرکت کی۔
اس موقع پر مولانا شارق مظاہری نے کہا کہ تحریر ایک ایسا فن ہے جس کے ذریعے انسان بہت اونچا مقام حاصل کرسکتا ہے۔ اسلئے درسیات کے ساتھ ساتھ آپ اپنی تحریر و تقریر کو بھی بہتر بنانے کی ہر ممکن کوشش کریں تاکہ مستقبل میں عوام آپ سے استفادہ کرسکے۔ انہوں نے اسکول کے ذمہ داران کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اسکول میں طلبہ کی تعداد اور یہاں کے نظام تعلیم و تربیت کی ستائش کی۔ قاری ازھد کریمی نے بھی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے طلبہ وطالبات کو قیمتی نصیحتوں سے نوازا۔
آخر میں نور گروپ کے چیئرمین اور اسکول کے پرنسپل عثمان وارد نے سبھی مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے طلباء کو مبارکباد پیش کی اور اسکول کے سبھی ثقافتی پروگراموں میں زیادہ سے زیادہ تعداد میں شرکت کرنے کی اپیل کی۔ پروگرام کی نظامت صائمہ چودھری نے کی اورتمام اساتذہ کی جانب سے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔ پروگرام کو کامیاب بنانے میں ابوذر، عبد الرحمن، شمشاد ملک، تصور ملک،صدام، سلمان، جنید، شبانہ گور آفرین سلمانی وغیرہ کا خصوصی تعاون رہا۔
0 Comments