Latest News

حادثہ میں نہیں ہوئی نوجوان کی موت، دیوبند سی او کو مکتوب دے کر دوستوں نے بتایا قتل کا معاملہ، غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ۔

دیوبند: سمیر چودھری۔
اتوار کی دیر رات دیوبند-روڑکی روڈ پر سڑک حادثے میں ایک نوجوان کی موت کے بعد اس کے دوستوں نے تھانے میں شکایت درج کراتے ہوئے سنسنی پیدا کر دی اور بتایا کہ یہ واقعہ حادثہ نہیں بلکہ قتل ہے۔ متوفی کے کئی دوستوں نے دیوبند کوتوالی میں شکایت درج کرائی ہے، جس میں حادثے کے وقت ساتھ میںموجود اس کے دیگر دوستوں پر شک ظاہر کرتے ہوئے معاملے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
تفصیل کے مطابق اتوار کی دیر رات دوستوں کے ساتھ روڑکی سے لوٹ رہے پنیت تائل نامی نوجوان کی مانکی مندر کے پاس سڑک حادثہ میں موت ہوگئی تھی۔جس کے بعد گھر والوں نے بغیر پولیس کو اطلاع دیئے ہریدوار لے جاکر نوجوان کی آخری رسومات ادا کردی۔ آج اسواقعہ میں اس وقت نیا موڑ گیا،جب متوفی پنیت کے کچھ دوستوں اجیت کشیپ، راکیش کشیپ، واسد انصاری، ببلو انصاری، شنکو ورما، پرنس، راہل متل، چیتن شرما، منوج کمار، مانو اور مونو سنگھل وغیرہ نے سی او اشوک سسودیا کو مکتوب دے کر اسے حادثہ نہیں بلکہ قتل بتایا اور اس کی واقعہ کی غیر جانبدارانہ جانچ کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے سی او کو بتایا کہ پنیت تائل کو موٹر سائیکل چلانا نہیں آتا تھا جبکہ اس کے ساتھ موٹر سائیکل پر موجود نوجوانوں کے مطابق پنیت بائیک چلا رہا تھا اور حادثے میں پنیت کے سر پر شدید چوٹ آئی تھی اور اس کا سرپھٹ گیاتھا، جبکہ موٹر سائیکل پر دیگر دونوجوانوں کو کوئی خاص چوٹیں نہیں آئیں اور نہ ہی حادثے میں بائک کو نقصان پہنچا۔

سی او اشوک سسودیا نے کہا کہ وہ اس معاملے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کریں گے۔ تحقیقات کے بعد قانونی کارروائی کی جائے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر