Latest News

مولانا ظہور احمدکا انتقال علاقے و جمعیۃ کا بڑانقصان، جمعیۃ علماء یوپی کے صدر مولانا عبدالرب کی مولانا ظہور احمد قاسمی کے اہل خانہ سے ملاقات۔

دیوبند: سمیر چودھری۔
مجاہد ملت اور جمعیۃ علماءہند ضلع سہارنپور کے صدر و مظاہر علوم سہارنپور کے استاذحدیث و تفسیر مولانا ظہور احمد قاسمیؒ کے انتقال پر تاہنوز تعزیت کرنے والے علماءکرام کا سلسلہ جاری ہے۔
آج حضرت مرحوم کے آبائی موضع عماد پورمیں واقع مدرسہ بستان العلوم میں پہنچ کر جمعیة علماء یوپی کے صدر مولانا عبدالرب نے اہل خانہ سے ملاقات کرکے تعزیت مسنونہ پیش کی اور مولانا ظہور احمد قاسمی کے انتقال کو علاقہ اور جمعیة علماءہند کے لئے بڑانقصان قرار دیا۔مولانا عبدالر ب صدر جمعیة علماء اترپردیش آج اپنے وفد کے ساتھ مولانا ظہور قاسمی کی رہائش گاہ عماد پور پہنچے اور ان کے صاحبزادے چودھری انعام پردھان، قاری محمد عارف اور نواسہ مفتی مدثر مظاہری سے ملاقات کی اور مولانا مرحوم کے انتقال پر گہرے افسوس کااظہار کیا۔ انہوں نے کہاکہ مولاناظہور احمد قاسمی ایک باہمت مرد مجاہد تھے، جو ہمیشہ حق کی آواز بلند کرتے تھے، جنہوں درس و تدریس اور سماجی کاموں کے ذریعہ علماء اور عوام میں اپنا منفرد مقام بنایاتھا، یقینی طورپر ان کا انتقال جمعیة علماءہند بالخصوص جمعیة علماء سہارنپور اور پورے علاقہ کے لئے بہت بڑا خسارہ ہے، اللہ تعالیٰ مولانامرحوم کو جوار رحمت جگہ عطا فرمائے اور جملہ پسماندگان کو صبر جمیل عطافرمائے۔ 
اس دوران جمعیة علماء ضلع سہارنپور کے سکریٹری مولانا محمد ابراہیم قاسمی، قاری رئیس رائے پوری اور قاری عبدالمنان لودھی پوری وغیرہ موجود رہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر