Latest News

نہیں رہے سابق رکن اسمبلی مہاویر رانا،بیماری کے سبب دہرادون ہسپتال میں لی اخری سانس۔

دیوبند: سمیر چودھری۔
ضلع کے سینئر بی جے پی لیڈر اور سابق رکن اسمبلی مہاویر رانا کی دہرہ دون کے اسپتال میں علاج کے دوران آج 60 سال کی عمر میں موت ہوگئی، انہیں برین ہمریج ہونے کے سبب دو روز قبل سہارنپور سے دہرہ دون ریفر کیاگیا تھا۔ مہاویر رانا سابق کابینہ وزیر اور سابق ممبر آف پارلیمنٹ آنجہانی جگدیش رانا کے چھوٹے بھائی تھے۔
وہ سال 2012ء میں بہٹ اسمبلی سیٹ سے بی ایس پی کے ٹکٹ پر رکن اسمبلی منتخب ہوئے تھے، 2017ء میں انہوں نے بی ایس پی چھوڑ کر بی جے پی میں شمولیت اختیار کرلی تھی۔مہاویر رانا کی پیر کو دہرادون کے میکس اسپتال میں علاج کے دوران موت ہوگئی،دوپہر تقریباً 1.30 بجے انہوں نے آخری سانس لی۔ ان کے جسد خاکی کو پہلے سہارنپور میں واقع ان کی رہائش گاہ دہلی روڈ احمد باغ لایا گیا ،جہاں سے انہیں ان کے آبائی موضع جیوالا میں لے جایاگیا، جہاں ان کی آخری رسومات ادا کی جائینگی۔مہاویر رانا نہایت ہوشیار ،سلجھے ہوئے اور ایک مقبول سیاستداں تھے، ان کے بھائی سابق رکن پارلیمنٹ جگدیش رانا بھی صاف ستھری شبیہ کے لیڈر ہوئے ہیں، جنہوںنے مہاویر رانا کو آگے بڑھایا اور انہیں سیاسی میدان میں پہچان دلائی۔ان کی موت سے ضلع کے سیاسی و سماجی رہنماو ¿ں نے گہرے رنج و غم کاا ظہار کیا اور ان کی رہائش گاہ احمد باغ سہارنپور اور گاوں جیوالا پہنچ کر گہرا دکھ ظاہر کیا۔ ان کے خاندان کے رکن یگپال سنگھ بوکی نے بتایا کہ منگل کو گاوں جیوالا میں ان کی آخری رسومات ادا کی جائیں گی۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر