Latest News

طلبہ وقت کی قدریں اور اساتذہ سے خوب استفادہ کریں، مدرسہ فیض العلوم مرزاپور پول میں ششماہی امتحان اختتام پذیر۔

دیوبند: سمیر چودھری۔
ضلع کی معروف دینی درسگاہ مدرسہ فیض العلوم مرزاپور پول میں ادارہ کے ناظم اعلیٰ قاری فیضان سرور کی نگرانی میں منعقد ششماہی امتحان آج اختتام پذیر ہوگئے۔

اس سلسلہ میں قاری فیضان سرور نے بتایا کہ ادارہ قیام اول سے ہی متعدد شعبوں کے ساتھ ترقی کی راہ پر گامزن ہے،مدرسہ کے تقریباً 1100 طلباء و طالبات نے تحریری و تقریری امتحان میں حصہ لیا۔ اس موقع پر بطور ممتحن جامعہ مظاہر علوم سہارنپور کے استاذ مفتی محمد انیس نے اپنے تاثرات میں مدرسہ کی تعلیمی کارکردگی ستائش کی،طلبہ کی بہترین تیاری اور تعلیمی و تربیتی نظام کے لئے ادارہ کے ذمہ دارا ن اور اساتذہ کو مبارکباد پیش کی۔ جامعہ اسلامیہ ریڑھی تاجپورہ کے استاذ مفتی شمشاد الحق نے کہا کہ طلباءکی تعلیمی و تربیتی کارکردگی سے قلبی مسرت ہوئی۔
وہیں دیگر ممتحنین نے بھی متعلقہ در جات میں بچوں کی بہترین کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ امتحان میں کسی وجہ سے کمزور رہ جانے والے طلبہ کو مایوسی اور احساس کمتری کا شکار نہیں ہونا چاہئے بلکہ اپنی غلطیوں اور خامیوں پر خوب محنت کرنی چاہئے اور آئندہ امتحان کے لئے سخت محنت کرنی چاہئے۔ انہوں نے کہاکہ فی الوقت دینی تعلیم کو سیکھنے اور سمجھنے کے ساتھ ساتھ دنیوی ہنر کو سیکھنا اور سمجھنا بھی بہت ضروری ہے۔ انہوں نے طلبہ کو نصیحت کرتے ہوئے کہاکہ اپنے وقت کی قدر کریں،۔محنت کریں اور اپنے اساتذہ سے خوب استفادہ کریں۔ اس دوران شعبہ تعلیمات کی جانب سے ششماہی امتحان کے اختتام پر تعطیلات کا اعلان کیا گیاا ور بتایا کہ نتیجہ امتحان ان شاءاللہ تعطیلات کے بعد منظر عام پر آئے گا۔

ناظم مدرسہ قاری فیضان سرور مظاہری نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔ بطور ممتحن مولانا خلیل احمدوحافظ محمد یوسف مدرسہ فیضان رحیمی مرزاپور ،مولاناغفران احمد مدرسہ فیض ہدایت رحیمی رائپور، قاری محمد اظہرمدرسہ فیض ہدایت گلزار رحیمی خانقاہ رائپور، مولانا مبین اختر ڈائریکٹر طاہر اسلامک اکیڈمی بہٹ، مفتی محمد مہتاب مدرسہ فیض رحمانی سنسارپور ، قاری محمد نسیم جامعہ اسلامیہ ریڑھی تاجپورہ، قاری محمد عمران امیرگڑھی وجملہ اساتذہ کرام مدرسہ ہٰذا موجو د رہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر