Latest News

اتراکھنڈ سے لاپتہ خاتون پیدل شاملی پہنچی، پولس نے برآمد کرکے لواحقین کے حوالے کر دیا۔

مظفرنگر: عزیز الرحمن خاں۔
اتراکھنڈ کے ڈاک پتھر کی ایک خاتون سہارنپور کے راستے پیدل اتر پردیش کے شاملی پہنچی۔ خاتون کی گمشدگی اور پیدل شاملی پہنچنے کی وجہ جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے۔
موصولہ اطلاع کے مطابق شیو پوری کالونی ڈاک پتھر کی لاپتہ خاتون شاملی یوپی سے برآمد ہوئی ہے جو ذہنی طور پر معذور ہونے کی وجہ سے سہارنپور سے پیدل شاملی پہنچی تھی۔جسے پولیس نے شاملی سے برآمد کرکے اس کے لواحقین کے حوالے کردیا ہے 13 اکتوبر کو کوتوالی کے تحت مونیکا نے اپنی شکایت میں کہا کہ اس کی بہن پونم (45) جو کہ شیو پوری کالونی کے ساکن سلیکھ چند کی بیٹی ہے، جو ذہنی طور پر کمزور ہے، بغیر بتائے کہیں چلی گئی ہے۔ شکایت کی بنیاد پر، ایک رپورٹ درج کی گئی اور لاپتہ پونم کی تلاش کے لیے چوکی ڈاکپتھر پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی جانچ کی۔
لاپتہ پونم کو 10 اکتوبر کو دوپہر 3.45 بجے ڈاک پتھر روڈ پر اپنے گھر سے وکاس نگر، ہربرٹ پور تک ننگے پاؤں پیدل چلتے ہوئے دیکھا گیا اور ہربرٹ پور سے بس کے ذریعے سہارنپور گئی تھی۔ بعد ازاں سہارنپور پولس کنٹرول روم کی سی سی ٹی وی فوٹیج چیک کی گئی تو لاپتہ گھنٹہ گھر بیہٹ بس اسٹینڈ پر گھومتی ہوئی نظر آئی جسے برآمد کرکے لواحقین کے سپرد کردیا گیا ہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر