Latest News

عشق میں اندھی ہو کر آئی شادی شدہ خاتون کی معشوق کے ہاتھوں لرزہ خیز موت۔

مظفر نگر: عزیز الرحمن خاں۔
سہارنپور کی ایک شادی شدہ خاتون محبت میں اندھی ہو کر اس عاشق کی وجہ سے لرزہ خیز موت کے منہ میں چلی گئی جس کے لیے اس نے گھر کی دہلیز پار کی تھی۔ مظفر نگر ضلع کے منصور پور تھانہ علاقے میں خاتون کی لاش ملی۔ تفتیش کے دوران سامنے آنے والی خاتون کے قتل کی پوری کہانی نے پولیس کو بھی چونکا دیا۔
سہارنپور کے گاؤں سڈھولی ہریا سے مشتبہ حالات میں لاپتہ ہونے والی ایک خاتون کو اس کے ہی عاشق نے قتل کر دیا۔ کسی بات پر ناراض ہو کر خاتون نے اپنے عاشق کو تھپڑ مار دیا جس سے عاشق نے گلا دبا کر قتل کر دیا۔ جس کی لاش مظفر نگر کے منصور پور تھانہ علاقے سے ملی۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے قتل کا معمہ حل کر لیا ہے۔

درج مقدمے میں سہارنپور کے دیہات کوتوالی علاقے کے سادھولی ہریا گاؤں کے رہنے والے لیاقت نے بتایا تھا کہ اس کی بیوی انیسہ ا(40) 30 ستمبر کو گھر سے مشتبہ حالات میں لاپتہ ہوگئی تھی۔ 11 اکتوبر کو مظفر نگر ضلع کے منصور پور تھانہ علاقے سے خاتون کی لاش ملی تھی۔ لیاقت نے وہاں پہنچ کر لاش کی شناخت کی۔ لیاقت نے اپنی بیوی کو قتل کرنے کا شبہ مظفر نگر کے گاؤں جڈودہ کے ریان پر ظاہر کیا تھا۔
سی او رام کرن نے کہا کہ ریان کو جمعرات کو روڈ ویز بس اسٹینڈ سے گرفتار کیا گیا تھا۔ ملزم نے دوران تفتیش بتایا کہ اس کا انیسہ سے عشق تھا۔ 30 ستمبر کو وہ انیسہ کو اپنے ساتھ لے گیا۔ وہ گاؤں جرودہ کے جنگل میں انیسہ سے بات کر رہا تھا کہ انیسہ کو کسی بات پر غصہ آگیا اور اس نے ریان کو تھپڑ مارا تھا جس پر غصے میں ریان نے اس کا گلا دبا کر قتل کر دیا اور لاش جنگل میں چھپا دی۔ پولیس کی جانب سے لاش برآمد ہونے کے بعد سے ریان مفرور تھا۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر