Latest News

میرٹھ میں شادی کے ۳۵ سال بعد شوہر نے ناجائز تعلقات کے شک میں بیوی کا گلا کاٹ کر قتل کر دیا۔

مظفرنگر: عزیز الرحمن خاں۔
میرٹھ شہر کے تھانہ لہساڑی گیٹ کے علاقے میں گزشتہ رات ایک شخص نے شادی کے 35 سال بعد بیوی کا گلا کاٹ کر قتل کر دیا۔ جائے وقوعہ دیکھ کر آس پاس کے لوگ بھی کانپ اٹھے۔ بتایا جا رہا ہے کہ شوہر کو بیوی کے کردار پر شک تھا اور یہ قتل ناجائز تعلقات کے شبہ میں ہوا۔

میرٹھ میں لہساڈی گیٹ تھانہ علاقے کے جاٹاو گلی میں شوہر نے بیوی کا گلا کاٹ کر قتل کردیا۔ یہ واقعہ جمعرات کی رات دیر گئے 2 بجے پیش آیا۔ بتایا گیا کہ بیوی رات کو سو رہی تھی، اسی دوران شوہر نے واردات کو انجام دیا اور فرار ہو گیا پولیس کے مطابق ستلیو کی شادی 35 سال قبل جاٹا والی گلی کے رہائشی اسرار سے ہوئی تھی۔ دونوں کے دو بیٹے بھی ہیں۔ لیکن میاں بیوی کے درمیان آئے روز جھگڑے ہوتے رہتے تھے۔ بتایا جا رہا ہے کہ اسرار کو اپنی بیوی پر شک تھا۔ جس کی وجہ سے اس نے اپنی بیوی کا گلا کاٹ کر قتل کر دیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق کے مطابق اسرار اسکول کا ڈائریکٹر ہے اور تاراپوری میں اسکول چلاتا ہے۔ دوسری جانب سی او کوتوالی امیت کمار رائے کا کہنا ہے کہ مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور تحقیقات جاری ہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر