مظفر نگر: سمیر چودھری/عزیز الرحمن خان۔
جامعہ انوار العلوم موضع بہاری ضلع مظفرنگر کے درجات عربی،فارسی،حفظ و ناظرہ میں تقریری اور تحریری ششماہی امتحان اختتام پذیر ہوگئے۔ امتحان لینے والوں میں مفتی محمد یامین قاسمی،مفتی عثمان سرائے،قاری عبدالرحمن،مفتی ضیاءالحق،قاری اعجاز شریک رہے ۔اس موقع پر ایک مجلس کا انعقاد کیا گیا جسکی صدارت حافظ عمر فاروق مہتمم جامعہ ھذا نے کی۔ مفتی یامین قاسمی مہتمم جامعہ الیاسیہ بڈھانہ نے کہا کہ تعلیم کے بغیر ترقی ممکن نہیں ہے جب تک ہم تعلیم کو اپنا زیور نہیں بنائینگے اس وقت تک ہم کامیاب نہیں ہوسکیں گے، تعلیم ہی انسان کو انسان بناتی ہے، تعلیم کے بغیر انسان کو تاریکی سے روشنی میں لاتی ہے۔مفتی عثمان و قاری عبدالرحمن نے کہا کہ آج ایک بڑا طبقہ تعلیم سے دوری اختیار کئے ہوئے ہے جسکی وجہ سے ہم رسوم و رواج میں ملوث ہو چکے ہیں اور ہمارا معاشرہ تباہی و بربادی کے دہانے پر کھڑا ہے اور معاشرے میں بے حیائی عام ہو چکی ہے،جس کے لئے سبھی کو فکر مند ہونے کی ضرورت ہے۔اس موقع پر مفتی عبدالقادر قاسمی،مفتی آصف،مولانا شکیل، مولانا حاتم، قاری عمر، قاری عمیر ،ماسٹر آزادوغیرہ موجود رہے
فوٹو: جامعہ انوارلعلوم میں طلبہ امتحان دیتے ہوئے۔
0 Comments