Latest News

روڑکی میں زیر تعلیم مظفرنگر کی ایک طالبہ کے ہاسٹل سے لاپتہ ہونے پر اسکول میں مچی کھلبلی۔

مظفرنگر: عزیز الرحمن خاں.
روڑکی میں زیر تعلیم مظفر نگر کی ایک طالبہ ہاسٹل سے لاپتہ ہوگئ ہے واقعہ کے حوالے سے پولیس کو اطلاع دی گئی جس کے بعد پولیس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق مذکورہ معاملہ کوتوالی روڑکی کے تحت میتھوڈسٹ اسکول کے ہاسٹل سے متعلق ہے۔ واقعہ کے بارے میں کوتوالی کے سینئر سب انسپکٹر ابھینو شرما نے بتایا کہ مظفر نگر کے گاؤں ساکن ایک طالبہ میتھوڈسٹ اسکول میں زیرِ تعلیم تھی اور ہاسٹل میں رہتی تھی جوکہ گزشتہ شب سے ہاسٹل سے لاپتہ ہے۔ ہاسٹل منیجر نے اس سلسلے میں پولیس کو تحریری اطلاع دی ہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر