Latest News

مکاتب کے نظام کومستحکم بنانا وقت کی اہم ضرورت، جمعیۃ علماء دینی تعلیمی بورڈ کے تحت منعقد مشاورتی پروگرام میں مفتی سید سلمان منصور پوری کا خطاب۔

دیوبند: سمیر چودھری۔
جمعیة علماءہند دینی تعلیمی بورڈ کے ایک اہم مشاورتی پروگرام کا انعقاد آج یہاں شیخ الہند ہال میں کیاگیا،جس میں دینی مکاتب منظم ومستحکم بنانے اور مکاتب کے قیام کو وقت کی اہم ترین ضرورت قرار دیا گیا۔مولانا سید حسین احمد مدنی کی جانب سے منعقد دینی تعلیمی بورڈ کے اس اہم جوڑ میں تحصیل دیوبند کے 40 سے زائد مواضعات کے 300 مساجد کے ذمہ داران اور ائمہ نے شرکت اور دینی تعلیمی بورڈ کی اس اہم مہم کو کامیاب بنانے کا عزم کیا۔پروگرام میں خصوصی طورپر صوبہ ¿ کرناٹک کے معروف عالم دین حافظ سید محمدعاصم عبداللہ نے امت کے حالات کو سامنے رکھتے ہوئے نونہالانِ امت کے مستقبل کو بچانے کی تدابیر پیش کی اور حاضرین مجلس کو حالات سے روبرو کراتے ہوئے تعلیم اور مکاتب کی اہمیت کو بیان کیا۔ مولانا محمد شعیب قاسمی ناظم دینی تعلیمی بورڈ نے اپنی کارکردگی پیش کرتے ہوئے مکاتب کا نظام کو مستحکم کرنا ہمارے بچوں کی تعلیم و تربیت وقت اور حالات کے اعتبار سے کس قدر ضروری ہے اس پر تفصیلی گفتگو کرتے ہوئے مکاتب کا نظام ونصاب اور طریقہ کارپیش کیااور شرکاءمجلس سے قیام مکاتب کے عزائم بھی کرائے گئے ۔ مکاتب کی اہمیت پر مفصل انداز میں روشنی ڈالتے مفتی سید محمد سلمان منصورپوری ناظم عمومی دینی تعلیمی بورڈ نے کہاکہ مکاتب کی محنت بنیادی محنت ہے اس لئے ہم سب مل کر ہفتہ واری مشورے کے ساتھ اس کام کو مضبوط بنائیں ۔اس دوران متعدد مکاتب میںزیرِ تعلیم طلبہ وطالبات نے پر پروگرام میں شرکت کی اور مکاتب کے نصاب کے حوالہ سے مولانا سید حسین احمد مدنی نے تفصیلی گفتگو کی۔ مفتی سید سلمان منصور پوری کی دعاءپر مجلس کا اختتام ہوا۔ 
خصوصی شرکاءمیں قاری محمد دلشاد صدرجمعیة علماء تحصیل دیوبند، مجلس منتظمہ کے رکن مولانا شمشیر قاسمی ، مولانا مشرف نائب صدر جمعیة علماءسہارنپور، مولانا عارف خازن جمعیة علماءسہارنپور، چودھری صادق دیوبند، قاری نوشاد تھیتکی، مولانا حیدر جھبیرن، مولانا شاکر املیا نے شرکت کی۔ بطور نگراں مولانا ثناءاللہ اور دارالعلوم زکریا کے مہتمم مولانا مفتی شریف خان قاسمی کی جانب سے متعین کردہ نگراں بھی موجود رہے ۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر