قومی اردو شکشک سنگھ بھارت کے قومی صدر چودھری واصل کی جانب سے غالب اکیڈمی دہلی میں تیسرا آل انڈیا اردو کنونشن منعقد ہوا، جس میں پورے ملک سے قومی اردو شکشک سنگھ کے تمام عہدیداران و ممبران کے ساتھ معروف ماہرین تعلیم، دانشورانِ قوم اور اعلیٰ سرکاری عہدوں پر فائز معززین حضرات شریک رہے۔
اس ایواڑ تقریب میں مہمان خصوصی کے طور پر مولانا ڈاکٹر عبدالمالک مغیثی مرکزی سکریٹری شعبہ دینی تعلیم آل انڈیا ملی کونسل موجود رہے۔
قابل ذکر ہے کہ یہ ایوارڈ تقریب اردو زبان کی ترقی و ترویج اور اسکی فلاح و بہبود میں اساتذہ کرام کو انکی قابل قدر اور بیش بہا خدمات کے اعتراف میں منعقد کی جاتی رہی ہے، اور اس میں کئی اساتذہ کو ادارے کی جانب سے قومی اردو ایوارڈ تفویض کیا جاتا ہے۔ اس دوران مولانا ڈاکٹر عبدالمالک مغیثی کو ان کی اردو کے تئیں خدمات پر انہیں نیشنل اردو ایوارڈ سے نوازا گیا۔
اس موقع پر مولانا ڈاکٹر عبدالمالک مغیثی نے خطاب کیا اور منتظمین کا شکریہ اداکیا۔ تقریب میں ایوارڈ پانے والے و شرکت کرنے والے حضرات میں ڈاکٹر سیف علی چودھری ہماچل پردیش پروفیسر جامعہ ملیہ اسلامیہ دہلی ، ڈاکٹر صلاح محمد جموں کشمیر ، قاری اسلام چودھری قومی صدر آل انڈیا قومی تنظیم مسلم گرجر ، ماسٹر طالب چودھری ، شاداب چوہان متحرک کارکنان مسلم گرجر ایجوکیشنل اینڈ ویلفیر سوسائیٹی ، الحاج فضل الرحمن نانکہ ، مفتی ساجد حسنی بریلی ، ایوب انصاری جموءبہار ، ظمیر عالم کاس گنج ، مولوی ابصار رحمتی ، حافظ ابراھیم رحمتی وغیرہ کے نام شامل۔
0 Comments