Latest News

سانپ نے ایک ماہ میں چار مرتبہ ایک ہی لڑکی کو کاٹا، فلمی اندا ز کے عجیب و غریب واقعہ سے اہل خانہ کے ساتھ پورے علاقہ میں ڈر کا ماحول۔

دیوبند: سمیر چودھری۔
ایک ماہ میں چارمرتبہ سانپ نے ایک ہی لڑکی پر حملہ کرکے اسے زخمی کردیا۔ اس واقعہ سے اہل خانہ کے ساتھ ساتھ پورے علاقہ میں ڈر کا ماحول بنا ہوا ہے۔ بظاہر یہ کہانی فلمی اور عجیب وغریب لگتی ہے مگر حقیقت ہے ۔ میرٹھ کے دورالہ علاقہ کے سرساوہ گاﺅں میں یہ عجیب وغریب معاملہ سامنے آیا ہے، یہاں ایک ناگ دیپا نام کی لڑکی کے پیچھے پڑا ہوا ہے۔ 
ایک مہینہ میں اب تک سانپ نے طالبہ کو چار مرتبہ کاٹا ہے، حالانکہ اہل خانہ ہر مرتبہ اس کا علاج کراچکے ہیں اور لڑکی کے جسم سے زہریلے مادے کو نکلواچکے ہیں، بار بار سانپ کے کاٹنے سے پورے علاقہ میں دہشت کا ماحول بنا ہوا ہے۔ سرساوہ کے سابق پردھان مہیندری دیوی نے بتایا کہ ان کی بیٹی دیپا درجہ 12کی طالبہ ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ کھیت میں بھی اس کے ساتھ کام میں ہاتھ بٹاتی ہے ۔ مہیندری دیوی نے بتایا کہ 6ستمبر کو دیپا کھیت میں کام کررہی تھی ، اسی دوران ایک سانپ نے اس کو کاٹ لیا ، طالبہ کے چیخنے پر موقع پر پہنچے والدین نے معلومات حاصل کی تو معلوم ہوا کہ دیپا کو سانپ نے کاٹ لیا۔ اسے فوراً ہی لے کر لاوڑ پہنچے جہاں پرائیویٹ اسپتال میں اس کا علاج کیاگیا اور دیپا ٹھیک ہوگئی، اس کے بعد سانپ نے کھیت میں کام کرنے کے دوران 18ستمبر کو پھر سے دیپا پر حملہ کرتے ہوئے اسے کاٹ لیا، اسے پھر معالج کے پاس لے جایا گیا اور علاج کرایا گیا۔ انہو ںنے بتایا کہ کاٹنے کا سلسلہ جاری رہا ، 29ستمبر کو سانپ نے گھر میں چارپائی پر سوتے وقت دیپا پر پھر حملہ کیا اور اسے کاٹ لیا۔ فوراً ہی علاج کے لئے اسے لے جایا گیا ۔ آج صبح بھی سانپ نے اچانک سوتے وقت دیپا پر حملہ کیا اور چارپائی پر ہی ایک مرتبہ پھر اس کو کاٹ لیا۔ دیپا کے چلانے پر اہل خانہ کی آنکھ کھلی اور اسے لے کر فوراً نگلی آجڑ لے کر پہنچے اور علاج کرایا، بار بار ایک ہی سانپ کے ذریعہ طالبہ پر حملہ کئے جانے سے اہل خانہ کے ساتھ ساتھ پورا علاقہ دہشت میں ہے۔


Post a Comment

0 Comments

خاص خبر