Latest News

تعلیم یافتہ خواتین کے بغیر صالح معاشرہ کی تشکیل ممکن نہیں، ادارہ اسلامیہ عربیہ طفیل الرسول مرزاپور پول میں ششماہی امتحان اختتام پذیر۔

دیوبند: سمیر چودھری۔
قصبہ مرزاپور پول میں واقع تعلیم نسواں کے معروف ادارہ اسلامیہ عربیہ طفیل الرسول میں ششماہی امتحان اختتام پذیر ہوگئے۔ مدرسہ فیض العلوم مرزاپور پول کے ناظم اعلیٰ قاری فیضان سرور مظاہری نے بتایا کہ سال 2014ء میں الحاج مولانا سعید احمدؒ ناظم مدرسہ فیض العلوم مرزاپور نے دختران ملت کے علمی وتربیتی تقاضوں کوپوراکرنے کےلئے اس ادارہ کی بنیادی رکھی تھی، مرحوم دختران ملت کی دینی تعلیم کو لیکر بہت فکر مند رہتے تھے اورباپردہ بچیوں کی تعلیم کے لئے انتظام کرانے کی جدو جہد میں لگے رہتے تھے۔ اسی سلسلہ کی ایک کڑی یہ ادارہ ہے۔
ادارہ میں فی الوقت 200 طالبات دینی علوم میں قرآن کریم ، تجوید، احادیث ، بہشتی زیور، تبلیغی امور کیساتھ ساتھ عصری علوم میں دیگر مضامین جیسے انگریزی، ہندی، اردو، سائنس ، سوشل سائنس ، ریاضی، امور خانہ داری و سلائی کڑھائی وغیرہ کی تعلیم حاصل کر رہی ہیں۔ نیز ان سب کے علاوہ بھی علاقہ کی عورتوں میں پائی جانے والی تعلیمی کمزوری کودیکھتے ہوئے ’تعلیمات بالغان‘ کے نام سے مختلف پروگرام ترتیب دیکر ان کو صوم وصلوة سکھلاکر اسلام کے متعلق بنیادی معلومات نیزعقائد کی درستگی کے لئے کورس کرائے جارہے ہیں، جس کے مثبت ومفیدنتائج سامنے آرہے ہیں۔ ششماہی امتحان میں ادارہ کی تمام طالبات نے شرکت کی ۔ قاری مشیر عالم و مولانا ساجد حسن نے طالبات کا امتحان لیا اور اطمینان کااظہار کرتو ہوئے انہیں اپنی قیمتی نصیحتوں سے نوازا۔وہیں ادارہ میں چل رہے تعلیمات بالغان پروجیکٹ کی بھی ممتحنین نے تعریف کرتے ہوئے ادارہ کے معلمین ومعلمات و ذمہ داران کومبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ خواتین کی بنیادی شرعی عقائد کی تعلیم آج وقت کی اہم ترین ضرورت ہے، کیونکہ اگر گھر کی عورتیں ہی دین سے غافل رہیں گی تو صالح معاشرہ کی تشکیل ممکن نہیں۔ وہیں ادارہ کے مراقب ماسٹر حافظ اطہراغب نے ممتحنین کا شکریہ اداکیا۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر