Latest News

دیوبند میں بجلی چوری روکنے کے لئے محکمہ نے شروع کی مہم، محکمہ کے ملازمین کے ساتھ ویجلینس ٹیم کرے گی بقایاجات کی وصولی۔

دیوبند: سمیر چودھری۔
پاور کارپوریشن کی جانب سے اب بجلی چوری کرنے والوں اور بل جمع نہ کرنے والے صارفین کے خلاف مہم چلاکر رقم کی وصولی کی جائے گی یا کنکشن کاٹے جائیں گے۔ موصولہ اطلاع کے مطابق بجلی سے متعلق لکھنو ¿ سے آنے والی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بجلی چوری ہونے کی فہرست میں دیوبند کا نام بھی شامل ہے۔ بجلی چوری سے متعلق جاری لسٹ میں دیوبند کا نام شامل ہونے پر دیوبند کا بجلی محکمہ حرکت میں آگیا ہے۔ 
دیوبند بجلی محکمہ کے ایگزیکٹیو انجینئر سدھا کر نے بتایا کہ دیوبند کے بجلی صارفین پر بجلی کے بقایاجات بہت زیادہ ہو چکے ہیں جس کی وصولیابی بار بار اپیل کئے جانے کے بعد بھی نہیں ہو پا رہی ہے ، نتیجتاً بجلی محکمہ کو مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ بجلی افسران کا کہنا ہے کہ بجلی بلوں کے بقایاجات کی وصولی کے لیے ہر ممکنہ اقدامات کئے جائیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ اس کام کے لیے سہارنپور کی ویجیلینس ٹیم اور مقامی ملازمین کو لگایا گیا ہے۔ بجلی محکمہ کے ذمہ داران کا کہنا ہے کہ ان بجلی صارفین میں نے اپنے بل جمع نہیں کئے ان کے کنکشن کاٹے جائیں گے اور بقایاجات جمع نہ کرنے کی صورت میں ان کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی۔ 
ایگزیکٹیو انجینئر سدھا کرنے دیوبند کے بجلی صارفین سے اپیل کی ہے کہ جس بجلی صارف پر بجلی بل کے بقایاجات ہیں وہ جلد از جلد اپنے بل جمع کرا دیں تاکہ سرکاری رقومات کی وصولی ہو سکے۔ انہوں نے بتایا کے رقومات کی وصولیابی کے بعد ہی بجلی چوری اور مالی نقصانات کی لسٹ سے دیوبند کا نام نکالا جا سکے گا۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر