Latest News

اناؤ کوتوالی میں تعینات باغپت کی خاتون کانسٹیبل کی مشتبہ حالت میں خودکشی، کنبے میں مچا کہرام۔

مظفرنگر: عزیز الرحمن خاں۔
اناؤ کوتوالی میں تعینات باغپت کی رہائشی خاتون کانسٹیبل نے مشتبہ حالت میں پھانسی لگا کر خودکشی کرلی ہے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی لواحقین لاش کو لانے کے لئے اناؤ روانہ ہوگئے ہیں۔

 موصولہ اطلاعات کے مطابق مینو دھاما (25) باغپت کے محلہ اورنگ آباد، کھیکڑا ساکن سریندر دھاما کی غیر شادی شدہ بیٹی، 2019 میں اتر پردیش پولیس میں بھرتی ہوئی تھی۔ اس وقت وہ اناؤ کے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ یونٹ پولیس اسٹیشن میں تعینات تھی۔ بتایا گیا کہ کل رات مینو دھاما نے اناؤ میں مشتبہ حالات میں پھانسی لگا کر خودکشی کرلی ہے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی اہل خانہ میں کہرام مچ گیا۔ اور وہ اناؤ کے لئے روانہ ہو گئے ہیں۔ مانا جا رہا ہے کہ اہل خانہ متوفی مینو دھاما کی لاش کو آج شام تک ہی کھیکڑا لا سکیں گے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر