میرٹھ پولس نے یوپی سیڈ کارپوریشن میں 53 لاکھ روپے کی دھوکہ دہی کے بعد سات سال سے مفرور ملزم کو مظفر نگر سے گرفتار کیا ہے۔
اتر پردیش سیڈ کارپوریشن میں 53 لاکھ روپے کی دھوکہ دہی کرنے کے بعد سات سال تک مفرور ملزم اکاؤنٹس آفیسر کو کنکرکھیڑا پولیس نے مظفر نگر سے گرفتار کرکے جیل بھیج دیاہے
موصولہ اطلاع کے مطابق شردھاپوری میں اتر پردیش سیڈ کارپوریشن کی ایک شاخ ہے۔ تقریباً سات سال قبل مظفر نگر ساکن سنیل کمار سیڈ کارپوریشن میں اکاؤنٹس آفیسر کے طور پر کام کر رہے تھے۔ پولیس کے مطابق وہ سیڈ کارپوریشن میں بیج خریدنے کے لیے آنے والے کسانوں کو جعلی رسیدیں دے کر بیج کی ساری رقم اپنے اکاؤنٹ میں جمع کراتا تھا۔ملزم نے سرکاری اکاؤنٹ میں رقم جمع نہ کروا کر محکمہ کو تقریباً 53 لاکھ روپے کا دھوکہ دیا۔ معاملے کی اطلاع ملتے ہی اس وقت کے افسران حیران رہ گئے۔ جس کے بعد حکام نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ ملزم نے مقدمہ درج ہونے کے بعد 16 لاکھ روپے ادا کیے تھے۔ اس کے بعد ملزم فرار ہو گیا تھا اب پولیس نے ملزم کو مظفر نگر سے گرفتار کیا ہے پولیس پوچھ گچھ کے دوران ملزم نے بتایا کہ وہ سات سال سے مختلف ریاستوں میں رہ رہا تھا۔ کنکرکھیڑا تھانے کے انچارج اجے کمار کا کہنا ہے کہ ملزم کو جیل بھیج دیا گیا ہے۔
0 Comments