Latest News

زمین کے خاطر چچازاد بھائی نے کیا تھا طالبعلم کا قتل، دیوبند میں پیش آئی وارات کا پولیس نے کیا انکشاف، ملزم بھائی سمیت دو گرفتار۔

دیوبند: سمیر چودھری۔
دیوبند میں انٹر کے طالبعلم پنکج کے قتل کے معاملے میں پولیس نے بڑا انکشاف کیا ہے۔ پنکج کو اس کے چچا زاد بھائی نے اپنے دوست کے ساتھ مل کر قتل کیا تھا۔ پولیس نے دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔مقتول کے چچازاد بھائی نے 80 لاکھ روپے کی زمین کی خاطر اپنے تایا کے بیٹے اور انٹر کے طالب علم کو قتل کردیا تھا، پولیس نے واردات میں ملوث ملزم اور اس کے دوست کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان سے واردات میں استعمال ہونے والا چاقو اور موٹر سائیکل بھی برآمد کر لی گئی ہے۔ایس پی دیہات ساگر جین نے بتایا کہ مظفر نگر ضلع کے تھانہ چرتھاول کے کانہا ہیڑی گاو ¿ں کے رہنے والے رمیش کشیپ کا بیٹا پنکج دیوبند کے محلہ کائستھواڑا میں اپنی پھوپھی کے یہاں رہ کر پڑھائی کرتا تھا۔
پنکج 12ویں جماعت کا طالب علم تھا۔ پنکج 30 ستمبر کو اچانک لاپتہ ہو گیا تھا اور 3 اکتوبر کو دیوبند علاقے میں کالی ندی سے اس کی لاش ملی تھی۔ پنکج کی گردن اور سینے میں چاقو سے حملہ کے نشانات پائے گئے۔متوفی کے والد کی جانب سے رپورٹ درج کرائی گئی ،جس کے بعد ایس ایس پی نے جلد از جلد دیوبند پولیس کو واقعہ کا انکشاف کرنے کی ہدایت دی تھی۔اس معاملہ میں مخبر کی اطلاع پر آج پولیس نے انوراگ عرف ریتک ولد نیتاب سنگھ ساکن گاﺅں کانہا ہیڑی تھانہ چرتھاول مظفرنگر اور اس کے دوست اجول دھیمان ولد سنجے دھیمان ساکن گاﺅں کرلکی کوتوالی دیوبند کوانبہٹہ-دیوبند روڑ سے گرفتار کیا ۔ ملزمان سے واردات میں استعمال ہونے والا چاقو اور موٹر سائیکل بھی برآمد کر لی گئی۔پوچھ گچھ کے دوران انوراگ نے بتایا کہ پنکج اس کا تایا زادبھائی تھا۔ وہ اپنے والدین کی اکلوتی اولاد تھی۔ اس کے چچا رمیش کے پاس آٹھ بیگھہ زمین ہے، جس کی قیمت 80 لاکھ روپے ہے۔ چچا رمیش اس پر بہت اعتماد کرتا ہے، اسلئے اس نے پلان بنایا کہ اگر پنکج کو راستے سے ہٹا دیا گیا تو چچا اپنی زمین اس کے نام کردے گا، اس لیے اس نے پنکج کے قتل کا منصوبہ بنایا۔ اس کام میں اس نے اپنے دوست اجول کو بھی شامل کیا۔ قتل کے بدلے اجول کو دو لاکھ روپے دینے کی بات کہی گئی تھی، انہوں نے پنکج کو دیوبند کے میلہ گیٹ پر بلایا اور وہاں سے کالی ندی میں لے جاکر چاقو سے حملہ کرکے اس کا قتل کردیا۔پولیس نے تقریباً پانچ سو سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ملزمان کو گرفتار کیاہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر