Latest News

میرٹھ میں کانسٹبل کی بیوی کی اجتماعی عصمت دری، متاثرہ کا درد سن کر پولس کے اڑے ہوش۔

مظفرنگر: عزیز الرحمن خاں۔
میرٹھ ضلع سے ایک دل دہلا دینے والا واقعہ سامنے آیا ہے۔ یہاں پڑوسی نے کانسٹیبل کی بیوی کے ساتھ اجتماعی عصمت دری کی۔ جب متاثرہ نے تھانے پہنچ کر اپنا درد بیان کیا تو پولس کے بھی ہوش اڑ گئے پولیس نے شکایت کی بنیاد پر رپورٹ درج کر لی ہے۔
یوپی کے میرٹھ ضلع میں عصمت دری کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ بھون پور تھانہ علاقہ کے ایک گاؤں کے ایک پولیس کانسٹیبل کی بیوی کو پڑوسی نے اپنے دوستوں کے ساتھ مل کر اجتماعی جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔  
متاثرہ کے شوہر کانسٹیبل نے بتایا کہ بیوی گھر میں اکیلی تھی۔ پڑوسی بجرنگ اپنے ساتھی بوبی عرف کارتک اور دوسرے کے ساتھ آیا اور زبردستی اس کے گھر میں گھس گیا۔ بجرنگ نے بندوق کی نوک پر اسکی بیوی کی عصمت دری کی اور اسے دھمکی دے کر بھاگ گیا۔ پولیس نے بجرنگ اور اس کے دو ساتھیوں کے خلاف رپورٹ درج کر لی ہے اور ملزموں کی تلاش جاری ہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر