Latest News

مظفرنگر میں ہونے والے تبلیغی اجتماع کی منظوری نہ ہونے کے سبب پولس نے روک دیا اور خیمے اکھاڑ پھینکے۔

مظفر نگر: عزیز الرحمن خاں۔
مظفرنگر ضلع کے چھپار تھانہ علاقے میں بغیر اجازت منعقد ہونے والے مسلمانوں کے مذہبی اجتماع کو پولیس نے روک دیا ہے اور سختی کا مظاہرہ کرتے ہوئے موقع پر لگائے گئے خیموں کو بھی اکھاڑ دیاہے ایس پی سٹی اور ایس ڈی ایم صدر موقع پر پہنچ گئے۔ جائے وقوعہ پر پولس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے۔
 موصولہ اطلاع کے مطابق چھپار تھانہ علاقہ کے کھڈہ روڈ پر دو روزہ اجتماع منعقد کرنے کی تیاریاں کی جارہی تھیں۔ منتظمین نے مذہبی پروگرام کے لیے تقریباً 35 بیگھہ اراضی خالی کر کے خیمے لگانا شروع کر دیے تھے۔ دو دن میں لاکھوں لوگوں کی آمد متوقع تھی۔جب پولیس و انتظامیہ کو اطلاع ملی تو چھپار پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ اس کے بعد ایس پی سٹی ستیہ نارائن پرجاپت، ایس ڈی ایم صدر پرمانند جھا اور سی او صدر ونے گوتم پولیس اور پی اے سی کے ساتھ موقع پر پہنچ گئے۔

منتظمین کو بلایا اور اجازت دکھانے کو کہا۔ منتظمین اجازت نہ دکھا سکے جس کے بعد اجتماع روک دیا گیا۔ منتظمین گزشتہ کئی دنوں سے تیاریوں میں مصروف تھے۔ صبح ہوتے ہی لوگ بھی آنا شروع ہو گئے تھے۔ موقع کی نزاکت کو بھانپتے ہوئے منتظمین نے مائیک کے ذریعے اعلان کیا کہ پروگرام نہیں ہوگا جس کے بعد لوگ آہستہ آہستہ واپس لوٹنے لگے۔پولیس اسٹیشن میں معززین سے ملاقات کے بعد اجازت کے بغیر پروگرام منعقد کرنے کی بات کہی۔ حکام کا کہنا تھا کہ تقریب سے 24 گھنٹے پہلے اجازت لی جانی چاہیے تھی۔اا موقع پر ضلع پنچایت ممبران سعید الزماں، ذاکر تیاگی، طسین تیاگی، ایوب مارشل، نواب تیاگی، نادر، غفار، افضل اور آشو موجود تھے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر