Latest News

جان لیوا بخار سے ایک بچہ اور دو خواتین فوت، بخار سے متاثرہ ایک شخص کی دل کا دورہ پڑنے سے موت، علاقہ میں خوف و دہشت۔

دیوبند: سمیر چودھری۔
ضلع میں بخار کا بہر تھمنے کا نام نہیں لے رہاہے، محکمہ صحت کی ٹیمیں ضلع میں بخار سے ہونے والی اموات پر قابو پانے میں ناکام ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران چھ سالہ بچے سمیت دو خواتین جاں بحق ہو گئیں۔ بخار کے انفیکشن کو روکنے کے لیے محکمہ صحت کے انتظامات ناکافی ہیں۔
بڑگاوں تھانہ علاقہ کے گاوں سسونی کے باشندہ بیر سنگھ کی بیوی اوم وتی (65)کو چار دن پہلے بخار ہو گیا تھا۔ وہ دیوبند کے ایک نجی اسپتال میں زیر علاج تھی۔ گزشتہ رات علاج کے دوران اوم وتی کی موت ہوگئی۔ لوگوں نے محکمہ صحت کے اعلیٰ افسران سے مطالبہ کیا ہے کہ علاقے میں ہیلتھ کیمپ لگا کر مریضوں کو علاج معالجہ فراہم کیا جائے۔
بہاری گڑھ میں سنیل کمار کا چھ سالہ بیٹا جتن پچھلے تین چار دنوں سے بخار میں مبتلا تھا۔ گھر والے پہلے جتن کو ایک پرائیویٹ ڈاکٹر کے پاس لے گئے۔ آرام نہ ہونے کی وجہ سے اہل خانہ اسے اتوار کو سہارنپور کے ایک اسپتال لے گئے، جہاں علاج کے دوران جتن کی موت ہوگئی۔ جتن کی موت سے پورا کنبہ صدمہ میں ہے۔ متوفی بچہ جتن کے والد کی کورونا سے موت ہوگئی تھی۔
ناگل علاقے کے گاوں کوٹہ کے رہنے والے انوج کمار کی بیوی ارونا سوامی گزشتہ تین دنوں سے بخار میں مبتلا تھیں۔ جو گاوں میں ہی زیر علاج تھی۔ رات کو اچانک اس کی طبیعت خراب ہونے پر اسے گاگلہیڑی اسپتال لے جایا گیا، جہاں راستے میں ہی اس کی موت ہوگئی۔
وہیں بڑگاوں علاقے کے گاوں سسونی میں چھوٹا (60) ولد ابھن کی دل کا دورہ پڑنے سے موت ہوگئی۔ اہل خانہ نے بتایا کہ اسے آٹھ دن پہلے بخار تھا۔ دل کا دورہ پڑنے سے اس کی اچانک موت کے بعد خاندان میں کہرام مچ گیا۔ اس طرح دو اموات سے سسونی گاوں میں سوگ کا ماحول ہے۔

ادھر ضلع میں ڈینگو کے مزید چار مریض سامنے آئے ہیں۔ ڈینگو سے متاثرہ یہ افراد شہر کی مختلف کالونیوں کے رہائشی ہیں۔ اب ضلع میں ڈینگو کے مریضوں کی تعداد 249 ہو گئی ہے۔ جن کا علاج چل رہاہے، وہیں اسپتالوںمیں اس وقت بخار کے مریضوں کی بھیڑ ہے اور سرکاری اسپتالوں میں علاج کی سہولیات ناکافی ثابت ہورہی ہے۔ضلع ملیریا افسر شوانکا گوڑ نے بتاباکہ ناگل، بڑگاوں اور بہاری گڑھ بخار سے اموات کی معلومات نہیں، ٹیم کو بھیج کر پتہ کیاجارہاہے کہ اموات کی وجہ کیاہے، جہاں جہاں بخار کے اثرات زیادہ ہیں وہاںکیمپ لگاکر مریضوں کی جانچ کرکے انہیں علاج کی سہولیات فراہم کرائی جارہی ہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر