Latest News

اسرائیل نے غزہ کی ناکہ بندی مزید سخت کردی، پانی بجلی، خوراک اور ایندھن کی فراہمی مکمل بند، اسرائیل کے حملوں میں تیزی، شہید فلسطینیوں کی تعداد ۸۰۰ سے زائد، ایک ہزار سے زائد اسرائیلی ہلاک۔

فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس اور اسرائیل کےدرمیان شدید جھڑپیں چوتھے روز میں داخل ہوگئی ہیں، اسرائیل کی جانب سے غزہ کی ناکہ بندی سخت کردی گئی ہے اور اسرائیل پر حملے تیز کر دیےگئے ہیں۔ اسرائیل کی جانب سے غزہ میں 200 اہداف کو نشانہ بنایا گیا، پناہ گزین کیمپ پر بھی حملے کیے گئے ہیں، ایمبولینس اور امدادی کارکن بھی اسرائیلی حملوں کی زد میں ہیں اور اسرائیل کی جانب سے بلا تفریق بمباری کی جا رہی ہے۔

اسرائیلی حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 800 ہوگئی ہے جب کہ 3800 سے زائد زخمی ہیں۔
حالیہ اسرائیلی بمباری سے 3 فلسطینی صحافی جاں بحق ہوئے ہیں جب کہ ہفتے سے جاری بمباری میں اب تک 7 صحافی جاں بحق ہوچکے ہیں۔ اسرائیل نے غزہ کی ناکہ بندی مزید سخت کردی ہے، پانی بجلی، خوراک اور ایندھن کی فراہمی مکمل بند کردی گئی ہے جس کے باعث پہلے سے پابندیوں کے شکار غزہ کے رہائشیوں کی مشکلات مزید بڑھ گئی ہی۔ 

اقوام متحدہ نے غزہ کی مکمل ناکہ بندی کو بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا ہے اور کہا ہےکہ ناکہ بندی سے شہریوں کی بقا خطرے میں آجائےگی۔  اقوام متحدہ کے ادارے یونیسیف نے غزہ کے اندر اور باہر انسانی راہداری کا مطالبہ کیا ہے۔ یونیسیف کا کہنا ہےکہ ایک لاکھ87 ہزار سے زائد فلسطینی گھر چھوڑنے پر مجبور ہوکر اسکولوں میں پناہ لیے ہوئے ہیں۔
حماس کے ترجمان خالد قدومی نے جیو نیوز کو بتایا ہےکہ القسام بریگیڈ کے مجاہدین اب بھی مقبوضہ علاقوں میں 22 مقامات پر لڑ رہے ہیں، سیکڑوں اسرائیلی فوجی حراست میں ہیں۔
دوسری جانب اسرائیلی فوج نے غزہ سرحدی باڑکا کنٹرول دوبارہ حاصل کرنے کا دعویٰ کیا ہے، اسرائیلی فوج کا دعویٰ ہےکہ پیر کے بعد سے غزہ سےکوئی نئی دراندازی نہیں ہوئی، اسرائیلی فوج نےغزہ پٹی کی سرحد پر بارودی سرنگیں بھی بچھاناشروع کردی ہیں۔

حماس کی جانب سے اسرائیلی یرغمالیوں کو پھانسی دینے کا انتباہ۔
غزہ:فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے دھمکی دی ہے کہ اگراسرائیلی فوج انتباہ کے بغیر غزہ پٹی میں فضائی حملوں کو انجام دیتی ہے تو وہ اسرائیلی یرغمالیوں کا قتل کردیں گے۔
حماس کا مصلح دستہ ایزدان القاسم نے اے ایف پی کی خبر کے مطابق اپنے ایک بیان میں کہاہے کہ ”ہمارے لوگوں پر بغیرکسی انتباہ کے نشانہ بنانے کا ہر واقعہ ایک یرغمال شہری کی موت کا سبب بنے گا۔ مذکورہ دشمن انسانیت اور اصولوں کی زبان سمجھنے سے قاصر ہے۔ لہذا ہم اسی زبان میں اس سے بات کریں گے جووہ سمجھتا ہے۔
حماس نے 7 اکٹوبر کے روز سے اپریشن الاقصیٰ کی شروعات کی ہے‘ مشرقی یروشلم میں مسجد الاقصیٰ پر حملے کے جواب میں راکٹ داغے۔
مذکورہ اسرائیلی فوج نے اس کے جواب میں آپریشن لوہے کی تلوار کی شروعات کی ہے۔ حماس نے 130 اسرائیلی سپاہیوں او رشہریوں کو یرغمال بنایا ہواہے۔ حماس اچانک اس حملے میں اب تک 1006 اسرائیلی مارے گئے ہیں۔جبکہ91 بچوں سمیت آٹھ سو سے زائد فلسطینیوں کے بھی جاں بحق ہونے کی خبر ہے۔ جنگ کے دوران 3716 لوگ زخمی ہوئے ہیں۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر