Latest News

مفتی سید محمد صالح مظاہرعلوم سہارنپور کے امین عام مقرر۔

سہارنپور/دیوبند: سمیر چودھری۔
جامعہ مظاہرعلوم سہارنپور کے امین عام (سکریٹری) مولانا سید محمد شاہد الحسنی کے حادثہ وفات کے بعد ارکان مجلس شوریٰ مدرسہ مظاہرعلوم سہارنپور کے باہمی مشورہ و اتفاق رائے سے مظاہرعلوم کے نائب ناظم مولانا مفتی سید محمد صالح کو عارضی طور پر امین عام مقرر کیا گیا ہے۔

شعبہصحافت مدرسہ مظاہرعلوم کے ذمہ دار مولانا عبداللہ خالد قاسمی خیرآبادی نے نمائندہ کو اطلاع دی ہے کہ صدر مجلس شوری سرپرستان الحاج حکیم محمد کلیم اللہ علی گڈھی کی تائید کے بعدنائب صدر مجلس شوریٰ سرپرستان مولانا محمد عارف ابراہیمی کے دستخط سے جاری یہ اطلاع باضابطہ جاری کردی گئی ہے کہ ”مولانا سید محمد شاہد الحسنی امین عام مدرسہ کے وصالِ پر ملال کے سانحہ کے بعد من جانب مجلس شوریٰ، امین عام (سکریٹری) کی خدمات اور ذمہ داریاں عارضی طور پر مولانا مفتی سید محمد صالح کے سپرد کی جارہی ہیں، تمام حضرات اپنے معاملات میں ان سے رجوع کریں“۔

واضح رہے کہ جمعہ کے روز جامعہ مظاہر علوم سہارنپور کے امین عام اور ممتاز عالم دین مولانا سید شاہد الحسنی کی علالت کے باعث کی وفات ہوگئی تھی، جس کے بعد آج جامعہ کی جانب سے امین عام کی ذمہ داریاں عارضی طورپر حضرت مرحومؒ کے بڑے صاحبزادے اور جامعہ کے نائب ناظم مفتی سید محمد صالح کے سپرد کی گئی ہیں۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر