Latest News

نئی نسل اور معاشرہ کو نشہ سے پاک بنانا ہماری اولین ذمہ داری، جمعیۃ علماء رامپور منیہاران کے تحت موضع چکوالی میں منعقد اصلاحی پروگرام میں مفتی محمد عارف مظاہری کاخطاب۔

دیوبند: سمیر چودھری۔
تحصیل رامپور منیہاران کے موضع چکوالی کی حسینیہ مسجد میں منعقد اصلاحی پروگرام میں منشیات کے مضر اثرات کے حوالہ سے خطاب کرتے جمعیةعلماءتحصیل رامپور منیہاران کے صدر مفتی محمد عارف مظاہری کہا ہے کہ نشے کی لت نے نہ جانے کتنے خاندانوں کو تباہ کردیا ،روز مرہ طلاق کے اکثر واقعات اسی لعنت کی وجہ سے رونما ہورہے ہیں، یہ برائی ہمارے معاشرے کو دیمک کی طرح کھا رہی ہے، ہمیں معاشرے کو اس برائی سے بچانا ہے، آج یہ کام ہمارے لیے فرض عین کی شکل اختیار کر گیا ہے اور اس کے لیے ہم سب کو متحد ہوکر ایک پلیٹ فارم پر آنا ہوگا تاکہ معاشرے کو اس لعنت سے پاک کرسکیں۔ انہوں نے کہاکہ معاشرے میں اسلامی تعلیمات سے دوری کی وجہ سے طلاق کی شرح میں اضافہ ہورہا جس پر قدغن لگانابہت ضروری ہے۔
پروگرام میں خطاب کرتے ہوئے جامعہ دعوت الحق معینیہ چررہو کے ناظم اعلیٰ مولاناشمشیر قاسمی نے کہا کہ نوجوان نسل میں ارتداد کا بڑھتا رجحان پوری ملت کے لئے لمحہ فکریہ ہے ،نسل نوباطل طاقتوں کے جال میں پھنس کر ایمان جیسی عظیم نعمت سے محروم ہورہی، ان کے ایمان وعقائد کے تحفظ کے لئے اشد محنت کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ اس پرفتن دور میں مکاتب کا قیام انتہائی ضروری ہوگیا ہے، ہر مسلمان کو اپنے اوپر مکاتب کے قیام کو لازم کرلینا چاہئے۔ مولانا شمشیر قاسمی نے مزید کہاکہ ایسے پرآشوب حالات میں جوشخص اپنے بچوں کو مکاتب اور دینی تعلیم سے آشنا نہیں کرارہا گویا وہ اپنے بچوں کو ارتداد کا راستہ دکھا رہا ہے۔
اس دوران لوگوں سے معاشرہ میں پھیلی برائیوں کے خاتمہ میں تعاون کی اپیل کی گئی۔ اس موقع پر قاری شوقین الحسنی، حاجی نواب، افروز، فیضان، ماسٹر رکن الدین، حافظ غیور اور حافظ راشد وغیرہ سمیت کثیر تعداد میں اہل بستی موجودرہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر