جمعیة علماءضلع مظفر نگر کے تحصیل وشہری یونٹوں کے صدور ونظماءکی ایک میٹنگ منعقد ہوئی، جسکی صدارت مولانا مکرم علی قاسمی کنوینر ایڈھاک کمیٹی نے کی جبکہ نظامت کے فرائض مولانا محمد احمد کنوینر اصلاح معاشرہ نے انجام دیئے۔ تلاوت کلام اللہ قاری مبین اور نعت النبی مفتی محمد دانش قاسمی نے پیش کی۔
میٹنگ میں ایجنڈے کے تحت تمام شہری وتحصیل یونٹوں کے صدور ونظماءکو یہ ھدایت کی گئی کہ یکیم نومبر سے جنوری تک اپنے اپنے علاقوں میں15 پروگرام منعقد کئے جائیں، 12 پروگرام سابقہ روایات کے مطابق اور 3 خصوصی پروگرام مستورات اور اسکول وکالج کی طالبات کے پردہ کے ساتھ کرائے جائیں۔ مفتی مجیب الرحمن قاسمی کنوینر اصلاح معاشرہ کمیٹی مظفر نگر نے جس طرح اصلاح معاشرہ کے دو مراحلے مکمل ہوئے اسی طرح انشاءاللہ تیسرا مرحلہ بھی بحسن و خوبی مکمل ہوگا،جس سے سماج میں مثبت تبدیلی آئے گی۔حافظ شیر دین نے کہاکہ ہفتہ میں ایک پروگرام طے کرلیا جائے، اتوار کے دن اور اس میں محلے کی تمام مستورات وطالبات کو جمع کرکے علماءکا خطاب کرایا جائے،ساتھ ہی ووٹ بیداری سے متعلق بھی لوگوں کو روشناس کرایا جائے، ووٹ ہمارے لئے کتنی اہم چیز ہے۔ اس دوران یوپی سرکار کی جانب سے اہل مدارس کو جو نوٹس دئیے جارہے اس پر غورو فکر کیا گیا۔ مولانا مکرم علی قاسمی نے اہل مدارس کو قانونی ایکٹس سے روشناس کرایا اور سمجھایا کی گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے، جمعیة علماءہر مشکل گھڑی میں آپکے ساتھ کھڑی ہے۔
مولانا مدثر کی دعاء پر پروگرام کا اختتام ہوا۔ شرکاءمیں حاجی عزیز الرحمن ، مولانا رضوان، مفتی بدر اختر، مولانا مونس، قاری سلیم مہربان، مولانا عمرانگ، حافظ شارب، حافظ عامر، مولانا عبد الخالق قاسمی، مولانا عبد اللہ سانجھک، مولانا ضیاءالحق، قاری فرقان، مولانا عبد الصمد، مولانا مظفر، مولانا محمد شاہد اور دیگر حضرات موجود رہے۔
0 Comments