دیوبند: سمیر چودھری۔
فلسطین اور اسرائیل کے درمیان جاری جنگ کو لیکر انتظامیہ مستعد ہے، جمعہ کے روز کسی بھی طرح کے احتجاج کے امکان کے پیش نظر پولیس اہلکاروں نے شہر میں گشت کیا،اس دوران اے ڈی ایم (ای) ڈاکٹر ارچنا دویدی بھی شہر میں ڈیرے ڈالے رہیں۔
وہیں خانقاہ پولیس چوکی پر افسران کے ساتھ کثیر تعداد میں پولیس اور فورس موجودرہیں۔گزشتہ ہفتے شہر کی بڑی مساجد کے باہر پولیس فورس تعینات کی گئی تھی۔ لیکن اس بار نماز جمعہ کے موقع پر مساجد کے ارد گرد پولیس فورس کی تعیناتی نہیں تھی،لیکن خانقاہ پولیس چوکی پر کثیر تعداد میں پولیس اہلکاروں اور فورس کے جوانوں کو بلایا گیا تھا۔ وہیں اے ڈی ایم (ای) ڈاکٹر ارچنا دویدی اور دیگر افسران خانقاہ پولیس چوکی پر موجود رہے اور نماز جمعہ اور امن کے انتظامات کے بارے میں معلومات لیتے رہے۔ سی او اشوک سسودیا اور کوتوالی انچارج صوبے سنگھ نے پولیس فورس کے ساتھ شہر میں گشت کیا۔ نماز جمعہ کے بعد لوگوں کے پرامن طریقے سے گھروں کو جانے کے بعد حکام نے راحت کی سانس لی اور افسران کے ساتھ پولیس و فورس پر اپنے اپنے مقام پر روانہ ہوگئے۔
0 Comments