Latest News

میرٹھ میں کرواچوتھ پر بے وفائی کا ارتکاب، بیوی شوہر کے ساتھ شاپنگ کرنے گئی اور بہنوئی کے ساتھ بھاگ گئی۔

مظفرنگر: عزیز الرحمن خاں:
میرٹھ میں ایک بیوی نے کروا چوتھ پر ہی اپنے شوہر کو دھوکہ دیا۔ بیوی، جو اپنے شوہر کے ساتھ کروا چوتھ کی خریداری کے لئے بازار گئی تھی، اپنے بہنوئی کے ساتھ بھاگ گئی۔ 
موصولہ اطلاعات کے مطابق میرٹھ کے جانی خورد علاقے میں کروا چوتھ کے دن ایک عجیب معاملہ سامنے آیا ہے۔ کروا چوتھ پر بیویاں روزہ رکھتی ہیں اور اپنے شوہروں کی لمبی عمر کے لیے دعائیں کرتی ہیں۔ اسی دوران جانی علاقے کے ایک گاؤں کی ایک خاتون اپنے شوہر کے ساتھ کروا چوتھ کی شاپنگ کرنے کے بعد اسے چکمہ دے کر اپنے بہنوئی کے ساتھ بھاگ گئی۔جوکہ اپنے 16 ماہ کے بیٹے کو بھی ساتھ لے گئی ہے۔ پریشان شوہر نے ایس پی دیہات سے اس کی شکایت کی ہے اور گھر سے فرار ہونے والی بیوی کو واپس لانے کے لیے پولیس کے چکر لگا رہاہے جسکا الزام ہے کہ پولیس نے اس کی شکایت پر کوئی کارروائی نہیں کی۔ شوہر کے مطابق آج تک وہ خود اپنی بیوی کی لمبی عمر اور خوشی کے لیے کروا چوتھ کا روزہ رکھتے تھے۔ وہ پھر بھی روزہ رکھے گا لیکن اس دعا کے ساتھ کہ اسے اپنے کیے کی سزا ملے۔ایس پی دیہات نے جانی تھانے کو مفرور بیوی کو بازیاب کرانے کا حکم دیا ہے۔ جانی تھانہ انچارج پرجنت تیاگی کے مطابق پولیس فرار بیوی کو بازیاب کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر