Latest News

مظفر نگر کے بعد اب شاملی کے مدارس کو نوٹس، جمعیۃ علماء کا احتجاج، کلکٹریٹ پہنچ کر ڈی ایم کو میمورنڈم پیش کر کےنوٹس واپس لینے کا مطالبہ۔

مظفرنگ:  عزیز الرحمن خاں۔
مظفر نگر کے بعد اب شاملی ضلع کے مدارس کو نوٹس دیے جانے سے مسلم کمیونٹی میں غصہ پیدا ہو رہا ہے۔ جمعیۃ علماء کے عہدیدار بدھ کو کلکٹریٹ پہنچے اور ڈی ایم کو ایک میمورنڈم سونپ کر نوٹس واپس لینے کا مطالبہ کیا۔
میمورنڈم میں بچوں کی مفت تعلیم کے قانون کی خلاف ورزی کا ذکر کیا گیا ہے۔
جمعیت علمائے ہند کے عہدیداروں مستقیم، عمران، ایوب، اور دیگر نے اس معاملے میں جانکاری دی۔ انہوں نے کہا کہ مدارس میں مفت دینی تعلیم دی جاتی ہے اور وہ غیر سرکاری امداد سے چل رہے ہیں۔ میمورنڈم میں درج نوٹس کو واپس لینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔مفت اور لازمی چائلڈ ایجوکیشن ایکٹ کے ترمیم شدہ ایکٹ 2012 کے مطابق، یہ ایکٹ مسلم مدارس، ویدک پاٹھ شالوں، مذہبی اداروں پر لاگو نہیں ہوتا ہے۔ اس بات کو مدنظر رکھتے ہوئے جمعیۃ علماء نے نوٹس واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔میمورنڈم دینے والوں میں مولانا محمد طاہر صدر جمعیۃ علماء شاملی، مولانا محمد۔ تحسین، مولانا محمد خورشید، مولانا محمد مستقیم، مولانا محمد عمران، مولانا محمد ایوب، قاری محمد ارشاد، قاری محمد زبیر، مولانا محمد ناظم، ماسٹر شاہ عالم، قاری نزاکت علی مولانا محمد آصف، مولانا عقیل احمد وغیرہ شامل تھے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر