غازی آباد: دی پرنٹ کی خبر کے مطابق اترپردیش کے غازی آباد شہر کے لنک روڈ علاقہ میں عضو مخصوص پر پٹاخہ پھوڑے جانے سے ایک شخص کی موت ہوگئی ہے۔ پولس نے اس واقعے کی اطلاع دی۔ صاحب آباد علاقے کے دیہی پولس سپرنٹنڈنٹ بھاسکر ورما نے پیر کو بتایاکہ جھڈا پور علاقے میں اتوار کو دیوالی کی رات پردیپ نامی شخص نے بندوق سے افضل عرف ناٹو نامی شخص پر پٹاخہ چلانے والی بندوق سے فائر کیا جو اس کے عضومخصوص پر لگا، انہوں نے بتایاکہ اسے سنگین زخمی حالت میں اسپتال لے جایاگیا جہاں اس کی موت ہوگئی۔ انہوں نے بتایاکہ پولس کو واقعے کا سی سی ٹی وی فوٹیج ملا ہے، واقعہ کے بعد سے فرار پردیپ کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسے پکڑنے کی کوشش کی جارہی ہے، ورما نے بتایاکہ متاثرہ اور ملزم ایک دوسرے کو جانتے تھے، چونکہ معاملہ مختلف مذہب کے ماننے والوں کا ہے اس لیے کسی بھی انہونی کے پیش نظر علاقے میں پولس سیکوریٹی سخت کردی گئی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر صحافی اشرف فیم نے اس واردات کے تعلق سے لکھا کہ پولس کے مطابق پردیپ ولد ہرے رام کے ذریعہ پائپ والا پٹاخہ پھوڑا جارہا تھا ، جس کی وجہ سے اس کے سامنے کھڑے ناٹو عرف افضل کے پیر میںپیچھے کی جانب سے نس پھٹ گئی، جس کی وجہ سے خون رسنے لگا، اسے فوراً اسپتال لے جایاگیا جہاں ڈاکٹروں نے مردہ قرار دیا، پولس کے ذریعہ معاملہ درج کرلیاگیا ہے، ملزم کی گرفتار کےلیے ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔
0 Comments