Latest News

دارالعلوم دیوبند میں نہیں ہے کوئی فلسطینی بچہ, سوشل میڈیا پر یتیم فلسطینی بچوں کے سلسلے میں پھیلی افواہوں پر دارالعلوم دیوبند کی وضاحت.

دیوبند: سمیر چودھری۔
اسرائیل اور فلسطین کے درمیان جاری جنگ میں اسرائیلی کی وحشیانہ بمباری میں ہزاروں کی تعداد میں معصوم فلسطینی بچے ،خواتین اور عام شہری شہید ہوگئے ہیں،جس کو لیکر پوری ملت اسلامیہ میں سخت تشویش اور اظہار ہمدردی پائی جارہی ہے، اسی سے متعلق سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ وائرل ہورہی ہے کہ عالمی شہرت یافتہ دینی درسگاہ دارالعلوم دیوبند میں فلسطین کے معصوم یتیم بچے لائے گئے ہیں اور جو ان کو گود لینا چاہے وہ دارالعلوم دیوبند آکر لے سکتے ہیں، اس سلسلہ میں فون اور سوشل میڈیا کے علاوہ خود لوگ دارالعلوم دیوبند پہنچ کر بچوں کو گود لینے کی خواہش ظاہر کررہے ہیں۔ لیکن حقیقت یہ ہے کہ اس میں کسی بھی طرح کوئی صداقت نہیں بلکہ یہ پوری طرح افواہ ہے ،جس کا سچائی سے کوئی واسطہ نہیں ہے،کیونکہ فلسطین سے کوئی بھی بچہ دارالعلوم دیوبند نہیں آیاہے، اب دارالعلوم دیوبند کی جانب سے باضابطہ طور پر اس کی وضاحت بھی کردی گئی اور اسے افواہ اور بے بنیاد قرار دیا گیاہے۔

دارالعلوم دیوبند کے مہتمم مفتی القاسم نعمانی کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہاکہ گیاہے کہ مختلف ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ سوشل میڈیا وغیرہ پر یہ بات پھیلی ہوئی ہے کہ دارالعلوم دیوبند میں یتیم فلسطینی بچے لائے گئے ہیں اور انھیں گود لینے والوں کو دیا جا رہا ہے۔ اس سلسلے میں گود لینے کے خواہشمند افراد دارالعلوم آرہے ہیں اور بہت سارے فون اور واٹس ایپ پیغامات بھی موصول ہو رہے ہیں۔ لہٰذا، اس سلسلے میں وضاحت کی جاتی ہے کہ یہ بات افواہ اور بالکل بے بنیاد ہے، دارالعلوم دیوبند میں فلسطینی کا کوئی بچہ نہیں آیا ہے، سوشل میڈیا پر وائرل اس طرح کی پوسٹ کو نظر انداز کریں اور لوگوں کو بتائیں کہ یہ خبرپوری طرح جھوٹ اور بے بنیاد ہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر