جامعہ حکیم الاسلام دیو بند میں ادارہ کے طالبعلم محمد سلمان علیگڑھی کے تکمیل حفظ قران کریم کے موقع پر ایک دعائیہ تقریب منعقد کی گئی۔اس موقع پرجامعة الشیخ حسین احمد المدنی کے استاذ حدیث مولانا محمد عباد اللہ عمیس قاسمی نے قران کی خصوصیت بیان کرتے ہوئے کہا کہ ان معصوم بچوں کا کم عمر میں قران حفظ کر لینا اس کے کھلا معجزہ ہونے کی واضح دلیل ہے۔انہوں نے حفاظ کے والدین اور اساتذہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ان لوگوں کے لیے اللہ نے جنت میں انعام دینے کا اعلان کیا ہے جن کے بچے حافظ قران ہوں گے۔جامعہ کے ناظم مولانا قاری رحیم الدین قاسمی نے طلبہ کو نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ قران کریم کو حفظ کرنے کے بعد اس کی دعوت پوری دنیا میں پھیلائیں ۔انھوں نے کہا کہ قران کریم سے بڑی کوئی دولت نہیں اور ہمیں اپنی سب پریشانیوں کے لیے اس سے رجوع کرنا چاہیے۔انڈیا اسلامک اکیڈمی دیوبند کے ڈائریکٹر مولانا مہدی حسن عینی نے تکمیل حفظ کرنے والے طالب علم کو مبارکباد پیش اور قرآن کریم کی عظمت پر روشنی ڈالی۔تقریب کا آغاز حافظ محمد عظیم کی تلاوت اور عبد الاحد سلمہ کی نعت پاک سے ہوا۔ اس موقع پر مولانا نظیف احمد قاسمی ازہری،مولانا شکیل احمد قاسمی ناظم دارالعلوم حفصہ للبنات ، قاری خورشید احمد، قاری محمد حسین، گل محمد،حاجی نسیم،مولانا فراز اعظمی سہیل احمد لہر پوری سمیت بڑی تعداد میں علماءاور مقامی ذمہ داران اور طلباءکے سرپرستان موجود رہے۔ اخیر میں مشہور تاجر حاجی محمد عثمان مہتمم مدرسہ کنز العلوم جہانگیرآباد کے لیے خصوصی دعائے مغفرت اور ایصال ثواب بھی کیا گیا۔
0 Comments