Latest News

اسپتال کے ایمرجنسی روم میں ایک اوباش نوجوان نے گھس کر نرس کو یر غمال بنا یا، عملے نے پکڑ کر پولیس کو سونپا۔

مظفرنگر: عزیز الرحمن خاں۔
مظفرنگر ضلع اسپتال کے ایمرجنسی وارڈ میں ایک نوجوان داخل ہوگیا اوراسٹاف روم میں موجود نرس کو چاقو کی نوک پر یرغمال بنالیا اور نرس کے ساتھ بدسلوکی اور چھیڑ چھاڑ کرکے زبردستی کرنے کی کوشش کی گئی۔نرس نے الارم بجایا تو دیگر عملے کے موقع پر پہنچنے کے بعد نوجوان نے بھاگنے کی کوشش کی تاہم اسپتال کا عملہ اور وہاں موجود دیگر لوگوں نے بھاگ کر بڑی کوشش سے اوباش نوجوان کو پکڑ لیا گیا۔

نرس کا الزام ہے کہ ایمرجنسی کے سامنے ڈسٹرکٹ اسپتال چوکی پر کوئی پولیس اہلکار موجود نہیں تھا، ضلع اسپتال رات بھر سنسان رہتا ہے۔اسپتال کے عملے کی کال موصول ہونے پر پولیس پہنچی اور ملزم کو حراست میں لے لیا۔
اسپتال کے عملے نے ملزم کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے اوراسپتال کی سیکیورٹی پر بھی سوالات اٹھائے گئے ہیں ۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر