دیوبند: سمیر چودھری۔
تحصیل دیوبند علاقہ کے بڑگاوں تھانہ کے گاو ¿ں ننہیڑہ خورد میں بھائی نے سگے بھائی کے سرَ میں ڈنڈہ مار کر اسے موت کے گھاٹ اتار دیا۔ بھائی کے قتل کی اطلاع ملنے پولیس موقع پر پہنچی اور ملزم کو گرفتار کر کے تھانے لے آئی۔ قتل کی وجہ معمولی جھگڑا بتایاگیاہے۔
مقتول کے بڑے بھائی بجندر نے چھوٹے بھائی کے خلاف نامزد مقدمہ درج کرایا۔ بڑگاوں تھانہ کے ننہیڑہ خورد گاوں میں جمعہ کی دیر رات ایک دل دہلا دینے والا واقعہ سامنے آیا ہے۔ جہاں چھوٹے بھائی نے سر پر ڈنڈے سے وار کرکے بڑے بھائی کا بہیمانہ قتل کردیا۔
ملزم انل اور متوفی رویندر (40) ولد رام رتن کے درمیان کسی بات پر جھگڑا ہوا تھا۔جھگڑا اتنا بڑھ گیا کہ چھوٹے بھائی نے گھر میں رکھے ڈنڈے سے بھائی کے سر پر وار کر دیا۔ زخمی کو آس پاس کے لوگوں کی مدد سے دیوبند کے سرکاری اسپتال میں داخل کرایا، جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔ پولیس نے متوفی کی لاش کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا ہے۔ واقعہ کے بعد متوفی کے اہل خانہ میں کہرام مچ گیا۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور تفتیش شروع کردی۔ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے اسے گرفتار کر لیا ہے۔ واقعہ کے وقت دونوں بھائی شراب پی کر گھر آئے تھے۔ جس کے بعد دونوں بھائیوں میں معمولی بات پر جھگڑا ہوا ،اس دوران چھوٹے بھائی نے ڈنڈے سے بڑے بھائی کے سر پر وار کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا اور موقع سے فرار ہو گیا۔بتایا جاتا ہے کہ متوفی کی شادی نہیں ہوئی تھی۔
متوفی اپنے چار بھائیوں میں دوسرے نمبر کا تھا کہ جبکہ ملزم چوتھے نمبر کاہے۔دوسری جانب سی او دیوبند اشوک کمار سسودیا نے بتایا کہ ننہیڑہ گاوں میں چھوٹے بھائی نے اپنے بڑے بھائی کو ڈنڈے سے حملہ کرکے ہلاک کردیا ہے۔ ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ متوفی کے بھائی کی تحریر پر چھوٹے بھائی کے خلاف قتل کا مقدمہ قائم کیاگیاہے۔
0 Comments