Latest News

دینی ماحول میں جدید علوم کے لئے قائم کیا جائیگا انٹر کالج، مسلم گوجر ایجوکیشنل اینڈویلفئر سوسائٹی کے تحت چودھری جاں نثار ایڈوکیٹ کی رہائش گاہ پر میٹنگ کا انعقاد۔

دیوبند: سمیر چودھری۔
سہارنپور میں واقع سینئر وکیل چودھری جاں نثار ایڈوکیٹ کی رہائش گاہ پر وکلاء کی ایک اہم میٹنگ کا انعقاد کیاگیا، جس میں مسلم گوجر ایجوکیشنل اینڈ ویلفئر سوسائٹی کے کاموں پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے ضلع کے مختلف علاقوں میں متعدد تعلیمی اداروں کے قیام پر غوروفکر کیاگیا۔ 

اس موقع پر میٹنگ کی نظامت کرتے ہوئے ماسٹر طالب حسن نے کہاکہ مسلم گوجرایجوکیشنل اینڈ ویلفئر سوسائٹی کی جانب سے ایک اہم میٹنگ کا انعقاد آئندہ 3 دسمبر کوکیرانہ سے متصل واقع موضع بھورا میں کیا جائیگا، جہاں آل انڈیا ملی کونسل کے قومی صدر و ممتاز بزرگ مولانا حکیم عبداللہ مغیثی اور علاقہ کی بزرگ شخصیت صوفی معین الدین خانقاہ پٹھیڑ کے ہاتھوں انٹر کالج کا سنگ بنیاد رکھا جائیگا۔
اس موقع پر سینئر ایڈوکیٹ چودھری جاں نثار نے بتایاکہ سوسائٹی کی جانب سے مسلسل فلاحی و ررفاہی امور کا سلسلہ جاری ہے ،فی الوقت سوسائٹی کی پوری توجہ تعلیم پر ہے تاکہ مسلم قوم کے بچے دینی ماحول میں جدید علوم سے روشناس ہوسکیں۔ بھورا میں قائم ہونے والے کالج کے بعد سوسائٹی کی جانب سے ضلع سہارنپور کے گنگوہ، چلکانہ اور بہٹ علاقہ میں بھی کالجز قائم کئے جائینگے جہاں دینی ماحول میں عصری تعلیم کا بہترین بندوبست کیا جائیگا۔
اس دوران آئندہ 3 دسمبر کے پروگرام کے متعلق لائحہ عمل بنایا گیا اور سوسائٹی کے دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیاگیا۔ میٹنگ میں متحد ہوکر کام کرنے کا فیصلہ کیاگیا۔چودھری نوشاد علی ایڈوکیٹ نے سوسائٹی کی کارگزاری پیش کی اور پروگرام کے لئے تعاون، محنت اور دعاءکرنے کی اپیل کی۔ میٹنگ میں خصوصی طورپر شاداب چوہان، انصار علی، چودھری ندیم پردھان، پرویز ایڈوکیٹ، ذاکر ایڈوکیٹ، صادق ایڈوکیٹ، ندیم چوہان ایڈوکیٹ، سلیم اختر ایڈوکیٹ، شاداب عالم ایڈوکیٹ، سمیر ایڈوکیٹ، جاوید ایڈوکیٹ، قادر حسن، عدنان ایڈوکیٹ اور وسیم ایڈوکیٹ وغیرہ موجودرہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر