آگرہ: مسجد نہر والی کے خطیب محمد اقبال نے آج اپنے خطبے میں لوگوں کو صحت مند رہنے کے تعلق سے قرآن سے جانکاری دی، انھوں نے کہا کہ آج کل ہر شخص اس بات سے بہت زیادہ پریشان ہے کہ وہ خود یا اس کے گھر میں کوئی نہ کوئی بیماری سے جوجھ رہا ہے، انھوں نے لوگوں سے سوالیہ انداز میں کہا کہ کیا وجہ ہے جتنی بیماریاں آج ہیں پچاس سال قبل ایسا نہیں تھا پھر خود ہی بتایا کہ آج ہم نے قرآن کو چھوڑ دیا ہے یہ بہت بڑی وجہ ہے بیمار ہونے کی۔
قرآن کی تین آیتیں ایسی ہیں کہ اگر انسان اس پر عمل کرے تو وہ صحت مند رہے گا، ان شاءاللہ۔ نمبر ایک سورہ نمبر 7 آیت نمبر 31 میں بتایا گیا ہے “ کھاؤ پئیو اور حد سے تجاوز نہ کرو “ اس میں بلکل صاف طور پر کہا ہے کہ جتنی ضرورت ہو بس اتنا ہی کھائیں زیادہ اور بے ضرورت کھانے سے نقصان ہی ہوتا ہے ، ہم خود سوچ لیں کہ ہمارا حال کیا ہے ؟ ہر ایک کو اپنا خوب اندازہ ہے.
نمبر دو۔ سورہ نمبر 21 آیت نمبر 30 اس میں کہا گیا ہے “ اور ہر جاندار چیز کو پانی سے زندگی بخشی “ یہاں کہا جا رہا ہے کہ آپ کو پانی سے زندگی دی ، ڈاکڑ کے مطابق اپنے وزن کے ایک کلو پر 20 ملی لیٹر پانی یعنی اگر کسی کا وزن ستر کلو ہے تو وہ کم از کم دو لیٹر پانی پئیے ، یعنی آٹھ گلاس پانی اس کو ہر حال میں پینا ضروری ہے ، اس سے جگر ، گردے ، اور دل اچھی طرح سے کام کریں گے ان شاءاللہ۔
نمبر تین سورہ نمبر 78 آیت نمبر 10 اور 11 اس میں کہا گیا ہے “ رات کو أرام اور دن میں اپنا کام کرو “ ڈاکٹری اصول کے مطابق انسان رات کو جلدی سوجاے اور صبح کو جلدی اٹھے ، یہ بہترین نسخہ ہے جو نہ آپ کا وزن بڑھاے گا اور نہ بیمار کرے گا ان شاءاللہ۔ ہم رات کو دیر تک جاگ رہے ہیں اور دیر سے اٹھ رہے ہیں ، ہم نے اللہ کے بناے ہوئے سسٹم کو اپنے طریقے سے استعمال کیا تو بیماری ہمارا “ مقدر “ تو بنے گی ہی ،
اللہ کا بنایا ہوا سسٹم ہمارے فائدے کے لیے ہے لیکن ہم تو “ باغی “ ہوچکے ہیں نہ اللہ کی مان رہے نہ قرآن کو ، اپنے حساب سے “ جی “ رہے ہیں تو پھر شکایت کیوں ؟ جب خود ہی آپ اپنی مرضی کے مالک ہیں تو بیماریاں بھی “ جھیلیں “ اللہ کے بندو ! اللہ اپنے بندوں سے بہت محبت کرتا ہے وہ آپ کو تندروست رکھنا چاہتا ہے ، بیمار نہیں ، اللہ ہم سب کو صحیح سوجھ بوجھ عطا فرماے, آمین۔
0 Comments