Latest News

مظفر نگر کی ایک فیکٹری میں پکڑی گئی ۱۲ کروڑ روپے کی ٹیکس چوری، ٹیم میں شامل ۱۵ افسران ۲۴ گھنٹے تفتیش میں رہے مصروف۔

 مظفر نگر: عزیز الرحمن خاں۔
مظفرنگر میں جی ایس ٹی ٹیم نے ضلع کے بھوپا روڈ پر واقع بندل ڈوپلیکس میں جانچ میں 12 کروڑ روپے کے سامان پر ٹیکس چوری کا پتہ لگایا ہے۔ یہاں ٹیم میں شامل 15 افسران 24 گھنٹے تفتیش میں مصروف رہے۔جانچ میں جی ایس ٹی ٹیم نے تقریباً 12 کروڑ روپے کا سامان ضبط کیا ہے جس پر ضلع کے بھوپا روڈ پر واقع بندل ڈوپلیکس میں ٹیکس چوری کی گئی ہے۔ 24 گھنٹے مسلسل چھان بین کے بعد 15 افسران کی ٹیم نے موقع پر 1.25 کروڑ روپے جمع کرائے۔
محکمہ نے پیپر مل کا ریکارڈ اپنے قبضے میں لے لیا ہے۔ کمرشل ٹیکس ڈپارٹمنٹ کے جی ایس ٹی کے جوائنٹ کمشنر جے ایس شکلا نے بتایا کہ ڈپٹی کمشنر وویک مشرا کی قیادت میں 15 جی ایس ٹی افسران کی ایک ٹیم نے بنڈل ڈوپلیکس میں منگل کی صبح 11 بجے جانچ شروع کی تھی۔ یہ تفتیش بدھ کی صبح 11 بجے تک جاری رہی۔
24 گھنٹے کی تفتیش کے دوران موقع پر دکھایا گیا اسٹاک اس سے کہیں زیادہ پایا گیا۔ آئی ٹی سی یعنی ان پٹ ٹیکس کریڈٹ میں فرق پایا گیا۔ خرید و فروخت میں فرق تھا۔ مجموعی طور پر چھ کروڑ مالیت کے سامان کی چوری کا موقع پر پتہ چلا۔
جو ریکارڈ قبضے میں لیا گیا ہے ان کی تفتیش جاری ہے۔ تقریباً 12 کروڑ روپے کی اشیا پر ٹیکس چوری کا انکشاف ہو سکتا ہے۔ فی الحال محکمہ نے موقع پر 1.25 کروڑ روپے جمع کرائے ہیں۔ تفتیش ابھی جاری ہے۔ تحقیقات کے بعد مزید کارروائی کی جائے گی۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر