Latest News

اپنے مال کوصحیح جگہوں پر خرچ کرناجنت میں جانے کاباعث ہے: مفتی محمدفہیم قاسمی, جمعیۃ علماء شہر میرٹھ کے زیراہتمام اصلاح معاشرہ اورووٹ بیداری مہم کے عنوان سے اجلاس عام کاانعقاد۔

مظفرنگر: عزیز الرحمن خاں۔
میرٹھ شہر میں جمعیۃ علماء کی جانب سے اصلاح معاشرہ اورووٹ بیداری مہم کے عنوان سے پروگرام جاری ہیں اورووٹرکارڈ بنوانے کے لئے عوامی رابطہ کیاجارہاہے اسی کے تحت گزشتہ شب ہاشم پورہ میں جمعیۃ علماء شہر حلقہ نمبر۳ کے زیراہتمام جلسہ اصلاح معاشرہ اورووٹ بیداری مہم پروگرام کا انعقادکیاگیاجسکی صدارت مفتی محمدفرقان نے کی جبکہ نظامت کے فرائض مولانامعین اخترمظاہری سکریٹری جمعیۃعلماء شہرمیرٹھ نے انجام دئے،پروگرام کی نگرانی مولاناسلمان قاسمی ناظم اعلی جمعیۃ علماء شہرمیرٹھ نے فرمائی۔اس موقع پرمولانامعین اخترمظاہری نے پروگرام کےآغاز میں ووٹ بیداری مہم سے متعلق کہاکہ حکومتی سطح پر ووٹ بنانے کا کام جاری ہے اس لئے جن بچے بچیوں کے ابھی تک ووٹ نہیں بنے ہیں اوروہ ١٨ سال کے ہوگئے ہیں تو وہ اپنے ووٹ ضرور بنوالیں انہوں نے بتایاکہ آج ٢٥ نومبربروزہفتہ اور٢٦ نومبر بروزاتوارآپ کابی ایل او آپ کے علاقہ کی ووٹ جہاں ڈلتی ہیں اسی بوتھ پر بیٹھے گاآپ اس سے رابطہ کریں اسی طرح دو دسمبراورتین دسمبرکوبی ایل او اپنی ڈیوٹی پررہیں گے لہذاجسکاووٹ نہیں بناہواہے یاکٹ گیاہے تووہ بی ایل او سے رابطہ کرکے اپناووٹ بنوالیں،اوراسکواپنی دینی قومی وملی ذمہ داری سمجھیں ووٹ آپ کاحق ہے اسی ووٹ سے حکومتیں بنتی ہیں اوراسی سے بدلتی ہیں۔
اس موقع پرمفتی محمدفہیم قاسمی استاذ جامعہ مظفریہ نے اصلاح معاشرہ پرخطاب کرتے ہوئے کہاکہ اللہ نے جوپیسہ ہمیں دے رکھاہے اسکے ہم مالک نہیں ہیں بلکہ اسکامالک اللہ ہے،اللہ فرماتاہے کہ اے ایمان والوتمہیں تمہارامال اوراولاد ہلاکت میں نہ ڈالے،انہوں نے کہاکہ ہمیں اپنے مال کوصحیح جگہوں پر خرچ کرناچاہئے اللہ نے جہاں خرچ کرنے کاحکم دیاہے انہی مواقع پر خرچ کرناچاہئے،غلط مواقع پر اگرہم مال صرف کریں گے تویہ ہمارے لئے ہلاکت کاباعث ہوگا،انہوں نے کہاکہ آج ہمارامال رشوتوں میں جارہاہے،اپنے بھائیوں پر مقدمہ بازی میں خرچ ہورہاہے،غیرشرعی شادیوں میں خرچ ہورہاہے،یہ مال تھانوں میں خرچ ہورہاہے،یہ مال خرچ ہوناچاہئے تھاغریبوں پر،بیواؤں پر،مساجدمدارس کی تعمیروترقی میں،سال گزرنے پر زکات نکالی جاتی،اپنے مال کوضرورت مندوں پر خر چ کیاجاتا،انہوں نے کہاکہ اگراللہ نے آپ کومال دیاہے دولت دی ہے توسال گزرنے پر آپ پرزکات واجب ہوگئی،آپ پرحج فرض ہوگیا،آپ پر دیگرمستحقین کاحق ہوگیا، لیکن آج افسوس ہے کہ ہمارامال غلط جگہوں پر خرچ ہورہاہے فضول خرچیاں ہورہی ہیں یہ اللہ کو پسند نہیں ہے۔
اس موقع پر مفتی محمدفرقان، مفتی عفیف اللہ قاسمی، مولانامعین اخترمظاہری، حافظ شان محمد ،مفتی فہیم، ڈاکٹرعبدالماجد وغیرہ موجود تھے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر