Latest News

ناگور میں خوفناک سڑک حادثہ، الیکشن ڈیوٹی پر جا رہے ۵ فوجیوں کی دردناک موت، تین کی حالت تشویشناک۔

رپورٹ: عزیز الرحمن خاں۔
راجستھان کے ناگور ضلع میں ایک خوفناک سڑک حادثے میں 5 فوجیوں کی دردناک موت ہو گئی ہے۔ پولیس کے اعلیٰ افسران موقع پر پہنچ گئے ہیں۔ حادثے میں تین افراد شدید زخمی ہوئے ہیں۔ تمام فوجی الیکشن ڈیوٹی کے لیے جا رہے تھے۔ حادثہ اس وقت پیش آیا جب گاڑی ایک ٹرک سے ٹکرا گئی۔ بتایا جا رہا ہے کہ تمام فوجی پی ایم مودی کی میٹنگ میں جا رہے تھے۔ پولیس کے اعلیٰ افسران موقع پر پہنچ گئے ہیں۔ فی الحال پورے معاملے کی جانچ کی جا رہی ہے۔  
واضح ہو کہ چورو ضلع کے تارا نگر میں پی ایم مودی کی عوامی جلسہ ہے۔ پولس اہلکاروں کی گاڑی الیکشن ڈیوٹی کے تحت چورو جارہی تھی۔ پی ایم مودی آج شیخاوتی کے دورے پر ہیں۔ راہل گاندھی نے کچھ دن پہلے یہاں ایک جلسہ عام سے خطاب بھی کیا تھا۔ تارا نگر سے بی جے پی کے لیڈر آف اپوزیشن راجندر سنگھ راٹھور اور کانگریس کے تجربہ کار جاٹ لیڈر نریندر بڈھانیہ کے درمیان مقابلہ ہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر