Latest News

دیوبند میں مسلم راشٹریہ منچ کے سرپرست اندریش کمار کا استقبال۔

دیوبند: سمیر چودھری۔
آرایس ایس کے سینئر قومی پرچارک اور مسلم راشٹریہ منچ کے سرپرست ڈاکٹر اندریش کمار اتوار کو سہارنپور جاتے ہوئے دیوبند میں شری ترپر بالا سندری دیوی کے درشن کرنے کے لیے رکے۔ 
اس دوران مسلم راشٹریہ منچ کے زیر اہتمام استقبالیہ پروگرام میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کے غیر قانونی قبضے میں کشمیر کو واپس لیا جائے گا۔ مندر احاطے میں منعقدہ پروگرام ممیں منچ کے کارکنوں نے مندر کے صحن میں ان کا استقبال کیا۔ اس دوران انہوں نے کہا کہ ملک کی سرحدیں پی او کے تک پھیلی ہوئی ہیں۔ ان کی حفاظت کرنا ہر ہندوستانی کا فرض ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے زیر قبضہ کشمیر کا حصہ بھارت میں شامل کیا جائے گا۔ 

اس دوران مسلم راشٹریہ منچ کے کوآرڈینیٹر راؤ مشرف علی پنڈیر، آشو رانا، حافظ حارث، محمد ابراہیم، مولانا رئیس احمد، مولانا فرقان تیاگی، مولانا عبدالجبار قاسمی، حکیم عبدالستار، راؤ نصرت عمر، محمد لطف تیاگی، مولانا فضل الرحمان اور دیگر موجود تھے۔ جشن، اویس تیاگی، بہادر حاجی مسرور، راؤ منیر اور دانش راجپوت سمیت دیگر کارکنان موجود تھے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر