Latest News

مظفرنگر میں قومی اقلیتی کمیشن کی رکن سیدہ شہزادی نے انتظامی افسران کو سرکاری اسکیمیں اقلیتوں تک پہنچانے کی ہدایات دیں۔

مظفرنگر: عزیز الرحمن خاں۔
مظفرنگر کے وکاس بھون میں قومی اقلیتی کمیشن کی رکن سیدہ شہزادی نے پہنچ کر تمام انتظامی افسران کے ساتھ میٹنگ کر کے ضروری ہدایات دی ہیں بعد ازاں کمیشن ممبر نے عوامی سماعت کا انعقاد کرکے عوام کے مسائل بھی سنے ۔ کمیشن کے رکن نے حکومت کی جانب سے چلائی جانے والی اسکیموں کو اقلیتی طبقے کے لوگوں تک زیادہ سے زیادہ پہنچانے کو یقینی بنانے کی سخت ہدایات دیں۔ میٹنگ میں ضلع مجسٹریٹ، ایس ایس پی، سی ڈی او، اے ڈی ایم، اقلیتی کمیشن کے افسران، بیسک ایجوکیشن آفیسر، محکمہ صحت کے افسران سمیت تمام محکموں کے افسران موجود تھے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر