Latest News

مظفر نگر جیل میں شوہر سے ملنے گئی خاتون کی اجتماعی عصمت دری، شکایت کرنے پر جان سے مارنے کی دھمکی۔

مظفر نگر: عزیز الرحمن خاں۔
شاملی سے مظفرنگر جیل میں شوہر سے ملنے گئی خاتون کے ساتھ اجتماعی عصمت دری کا معاملہ سامنے آیا ہے۔  
موصولہ اطلاع کے مطابق مظفر نگر ضلع کے ایک قصبے کی ایک خاتون نے شاملی کے تھانے میں شکایت درج کرائی اور کہا کہ اس کا شوہر مظفر نگر جیل میں بند ہے۔ وہ جمعہ کو جیل میں اپنے شوہر سے ملنے گئی تھی۔ کیرانہ کی رہائشی ایک خاتون بھی جیل میں ایک نوجوان سے ملنے گئی تھی۔ اس کے شوہر نے اسے جیل کے اندر دھمکیاں دیں جس کے بعد وہ جیل سے باہر آکر رونے لگی۔اس دوران کیرانہ کی رہائشی ایک خاتون اور نوجوان اسے کار میں کیرانہ میں اپنے گھر لے آئے۔ پیر کو بھی وہ اپنے شوہر کی ملی بھگت سے دوبارہ جیل گئی اور واپس کیرانہ آئی۔ الزام ہے کہ رات کے وقت دو نوجوانوں نے اس کے ساتھ اجتماعی عصمت دری کی اور شکایت کرنے پر اسے جان سے مارنے کی دھمکی بھی دی۔جب متاثرہ نے خاتون کو بدتمیزی کے بارے میں بتایا تو خاتون نے اسے 300 روپے دینے اور بس میں سوار ہو کر اپنے گھر جانے کو کہا۔ جس کے بعد وہ پولیس اسٹیشن پہنچی اور معاملے کی شکایت درج کرائی۔ کوتوالی انچارج وریندر سنگھ کسانہ نے کہا کہ شکایت موصول ہوئی ہے۔ معاملے کی گہرائی سے تفتیش کی جا رہی ہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر