Latest News

مظفر نگر میں بخار کی تباہ کاریاں، ایک سی آر پی ایف جوان اور طالبہ کی موت۔

مظفر نگر: عزیز الرحمن خاں۔
مظفرنگر ضلع میں ڈینگی اور بخار کی تباہ کاریاں تھمنے کا نام نہیں لے رہی ہیں۔ ضلع میں سی آر پی ایف کا ایک جوان اور چھٹی جماعت کے ایک طالب علم کی بخار کی وجہ سے موت ہو گئی۔ دونوں کی موت سے اہل خانہ میں غم کی لہر دوڑ گئی ہے۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق جانسٹھ کے محلہ قاضیان نئی بستی کے رہائشی دلشاد کی 11 سالہ بیٹی خوش نصیب چھٹی جماعت میں پڑھتی تھی۔ جوکہ پچھلے تین دنوں سے بخار میں مبتلا تھی جسے اہل خانہ نے بیگراج پور میڈیکل کالج میں داخل کرایا تھا جسکی علاج کے دوران موت ہوگئی۔ ادھر منوج کمار (42) جوکہ پورقاضی کے عبدالپور گاؤں ساکن ہیں، سال 2005 میں سی آر پی ایف میں شامل ہوئے تھے۔ ایک سال کے لیے تریپورہ میں تعینات تھا۔ وہ 16 اکتوبر کو اپنی والدہ کے انتقال کے بعد اپنے گھر آیا تھا۔ اس کے بعد 22 اکتوبر کو جب منوج کمار کو بخار ہوا تو اس کے اہل خانہ اسے علاج کے لیے پورقاضی کے ایک پرائیویٹ ڈاکٹر کے پاس لے گئے۔اہل خانہ کے مطابق ڈینگو بخار کی تصدیق ہونے کے بعد انہیں پہلے مظفر نگر اور پھر میرٹھ کے آنند اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ وہاں بھی ان کی صحت بہتر نہ ہوئی اور وہ انتقال کر گئے۔ میرٹھ سے آر اے ایف کمانڈنٹ اپنی ٹیم کے ساتھ ان کے گھر پہنچے اور منوج کمار کا احترام کے ساتھ آخری رسومات ادا کی گئیں۔ متوفی نے پسماندگان میں بیوی ممتا، 12 سالہ بیٹی پراچی اور 10 سالہ بیٹا منیش ہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر