Latest News

محکمہ تعلیم کے کلینڈر میں جمعہ کو رخصت اور عید کی چھٹیوں میں توسیع، بی جے پی کا بہار کو اسلامی ریاست بنانے کا الزام، نتیش، لالو کو نام کے آگے’ محمد‘ لگانے کا مشورہ۔

پٹنہ: مسلمانوں کی دو چھٹیاں بڑھانے اور ہندؤوں کی دو چھٹیاں گھٹانے پر سب کا ساتھ سب کا وکاس کا اصلی رنگ سامنے آگیا اور بی جے پی کے لیڈروں کو بہار اسلامی ری پبلیکن اور اسلامک اسٹیٹ نظر آنے لگا ، محکمہ تعلیم کے ایک فیصلے نے سرد موسم میں بہار کی سیاست کو گرما دیا ہے۔ فیصلے کو لے کر حکومت کی نیتوں پر بڑے سوال اٹھائے جا رہے ہیں اور پوچھا جا رہا ہے کہ اس فیصلے کا کیا مطلب ہے، جب کہ ملک میں ایسا فیصلہ کہیں نہیں ہوا ہے۔ بی جے پی اس فیصلے سے اس قدر ناراض ہے کہ وہ نتیش کمار سے مطالبہ کر رہی ہے کہ اب نتیش کمار فوری طور پر بہار کو اسلامی ریاست بنانے کا اعلان کریں اور اپنے نام میں محمد جوڑ لیں۔بہار کے محکمہ تعلیم کی طرف سے جاری حکم کے مطابق اردو اسکولوں میں جمعہ کو تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔ اس حکم میں کہا گیا ہے کہ جن علاقوں میں مسلمانوں کی آبادی زیادہ ہے۔ وہاں جمعہ کو چھٹی ہوگی۔ اس کے لیے محکمہ تعلیم کی جانب سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ اس کے مطابق جن اضلاع میں مسلم آبادی زیادہ ہے۔ وہاںڈی ایم کی رضامندی کے بعد جمعہ کو ہفتہ وار تعطیل کی جا سکتی ہے۔محکمہ تعلیم کی جانب سے جاری کیلنڈر میں عید اور بقرعید کی تعطیلات میں توسیع کردی گئی ہے۔ پہلے صرف دو دن کی چھٹی ہوتی تھی لیکن اب اسے تین دن کر دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ محرم کو دو دن، شب برات، چہلم اور حضرت محمدﷺ کے یوم ولادت پر ایک ایک دن چھٹی ہوگی۔ جبکہ راکھی، تیج، رام نومی، مہاشیو راتری، جیتیہ اور جنم اشٹمی کی چھٹیاں ختم کر دی گئی ہیں۔محکمہ تعلیم کے فیصلے کے بعد بی جے پی نے بھی اس پر سوالات اٹھائے ہیں۔ بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ سشیل مودی نے کہا کہ نتیش کمار کی قیادت والی بہار حکومت نے یہ فیصلہ ہندو مخالف چہرہ دکھا کر لیا ہے۔ اس سے ہندوؤں کے جذبات کو ٹھیس پہنچی ہے۔ ہندو تہواروں کی تعطیلات میں انتخابی کٹوتی کی گئی ہے جبکہ مسلمانوں کے تہواروں کی تعطیلات میں توسیع کی گئی ہے۔گری راج سنگھ نے نتیش پر حملہ کرتے ہوئے کہاکہ جس طرح سے لالو یادو اور نتیش حکومت ہندوئوں پر حملہ کررہی ہے، مستقبل میں انہیں محمد نتیش اور محمد لالو کے نام سے جانا جائے گا۔ انہوں نے ریاست کو ’اسلامک ریپبلک آف بہار‘ بتاتے ہوئے کہاکہ حکومت مسلم تیوہار کی چھٹیاں بڑھائی، رکشا بندھن اور شیوراتری پرچھٹی نہیں دی۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر