Latest News

اتر کاشی سرنگ آپریشن ،تمام مزدور ۱۷ دنوں بعد باہر آگئے،وکیل خان اور منا قریشی نے اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر ۴۱ جانیں بچا نے کی راہ ہموار کی۔

اترکاشی: اتراکھنڈ کے سلکیارا میں ایک سرنگ میں زیر زمین پھنسے ہوئے تمام 41 مزدوروں کو منگل کی دیر رات بحفاظ بچا لیا گیا۔ وکیل خان اور منا قریشی، اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر ۴۱ جانیں بچا نے کی راہ ہموار کی۔ اس خطرناک آپریشن کے دوران سب سے اہم اور نازک کام انجام دینے والوں کے نام وکیل خان اور منا قریشی ہیں۔ ان دونوں مزدوروں نے گہرے پائپ میں جا کر آخری لمحے کی کھدائی کو انجام دیا تھا جس کے بعد ۴۱مزدوروں کو باہر نکالنے کی راہ ہموار ہوئی۔
اس کام میں فوج کے جوان بھی موجود تھے سرنگ میں پھنسے مزدوروں کو باہر نکالنے کے لیے دیسی اور غیر ملکی ٹیکنالوجی سے بحفاظت نکال لیا گیا، مزدور سرنگ سے باہر آئے تو مرکزی وزیر جنرل وی کے سنگھ اور سی ایم دھامی نے کارکنوں کا پھولوں کے ہار پہنا کر استقبال کیا۔ ۱۷ روزہ ملٹی ایجنسی آپریشن کے بعد آخر کار گھریلو تکنیک نے ماری بازی ۔ ہائی ٹیک مشینوں کی ناکامی کے بعد بعد استعمال کی جانے والی تکنیک، یا اوجر، تقریباً ۶۰ میٹر چٹان کو کھودنے میں ناکام رہی۔ ان مشینوں کے زور سے چٹانوں میں اس قدر ارتعاش ہو رہا تھا کہ جس سے کارکنوں کے دفن ہو جانے کا خطرہ بڑھ گیا تھا ۔نکالنے کے عمل میں جو وقت لگ رہا تھا اس کی وجہ یہ بتائی گئی ہے کہ ہر کارکن کو دوبارہ سطح کے حالات سے مطابقت پیدا ہو جائے، جہاں اس وقت درجہ حرارت تقریباً ۱۴ڈگری سیلسیس ہے۔بچائے جانے والے پہلے تین کارکنوں کو خصوصی طور پر ترمیم شدہ اسٹریچر پر باہر لایا گیا ۔ ان کو دستی طور پر ایک دو میٹر چوڑے پائپ سے نیچے اتارا گیا جس میں پہاڑی میں سوراخ کیے گئے تھے۔نیشنل ڈیزاسٹر ریسپانس فورس، یا این ڈی آر ایف کے اہلکار، پھنسے ہوئے افراد کی حالت کا جائزہ لینے اور ریسکیو پروٹوکول کے ذریعے ان کی رہنمائی کے لیے پہلے پائپ سے نیچے گئے تھے۔ ہر کارکن کو اسٹریچر پر لٹا دیا گیا تھا جسے پھر دستی طور پر ۶۰میٹر چٹان اور ملبے کے ذریعے کھینچا گیا تھا۔
ریسکیو سائٹ سے ملنے والی تصاویر میں ایک ایمبولینس کو ریسکیو سائٹ سے دور ہوتے بھی دکھایا گیا ہے۔ کل ایمبولینسیں ۴۱ہیں، ہر کارکن کے لیے ایک – ان تمام ایمبولینس کو ‘گرین کوریڈور’ فراہم کیا گیا تاکہ چنیالیسور میں قائم ہنگامی طبی سہولیات تک پہنچایا جا سکے، جو کہ تقریباً ۳۰ کلومیٹر دور ہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر