Latest News

"اکیسویں صدی اور فکر اقبال" کے موضوع پر دوروزہ بین الاقوامی آن لائن وبینار کا انعقاد، مقالات پر مشتمل کتاب کا اجرا۔

شاعر مشرق، حکیم الامت علامہ محمداقبال رحمہ اللہ ایک عظیم شاعر کے ساتھ ساتھ ایک عظیم دانشور، مفکر اور قوم و ملت کےنہایت ہی ہمدر مصلح بھی تھے۔عصر حاضر میں انہیں کے افکار و نظریات کے فروغ کے لیے مورخہ 25/26نومبر بروز ہفتہ و اتوار"اکیسویں صدی اور فکر اقبال"کے موضوع پر دو روزہ بین الاقوامی آن لائن وبینار کا انعقاد تنظیم فروغ اردو ٹمل ناڈو انڈیا کے زیر اہتمام کیا گیا۔بروز ہفتہ اس بین الاقوامی وبینار کے افتتاحی نشست کی صدارت، ماہر اقبالیات، پروفیسرایمرطس دہلی یونی ورسٹی اور اقبال اکیڈمی نئی دہلی کے وائس چیرمین پروفیسر عبد الحق صاحب نے فرمائی۔مہمانان خصوصی کی حیثیت سے پروفیسر محمد قمر اقبال صاحب اور مدراس یونیورسٹی کے شعبہ اردو کے چیئرمین ڈاکٹر امان اللّہ صاحب ایم۔ بی موجود رہے۔اور مہمانان اعزازی کی حیثیت سے جو شخصیتیں یہاں تشریف فرما تھیں ان میں سے پروفیسر جناب سید سجاد حسین صاحب،اور پروفیسر سید خلیل احمد صاحب قابلِ ذکر ہیں۔اس موقع سے ڈاکٹر عرفات حسین شاہ صاحب زوم لنک، یوٹیوب اور دیگرمقامات کی ذمہ داری پر مامور تھے۔ اس تاریخ ساز بین الاقوامی وبینار کا باضابطہ آغاز فضیلۃ الشیخ قاری محمد یاسن صاحب مدرس مدرسہ حی النسم مکہ مکرمہ کی تلاوت کلام پاک سے ہوا جسے انہوں نے حرم پاک سے براہ راست تلاوت فرمائی۔خالق کائنات کے کلام کی تلاوت کے بعد محبوب خدا خاتم الانبیاء فخر موجودات سرور کونین کی مدح سرائی میں نعتیہ کلام سرزمین حرم مدنی سے فضیلۃ الشیخ جمیل اختر عباسی صاحب نے پیش فرمائی جسے انہوں نےگنبد خضرا ﷺ کے قریب سے ہی علامہ اقبال ہی کا نعتیہ کلام سامعین کے گوش گزار فرمایا۔اس کے بعد مدراس یونی ورسٹی کے شعبہ عربی فارسی و اردو کی ریسرچ اسکالر محترمہ عائشہ صدیقہ کی جانب سے خطبہ استقبالیہ پیش کیا گیا۔بعدازاں"اکیسویں صدی اور فکر اقبال"نامی کتاب کا رسم اجراپروفیسرمحمدقمراقبال،پروفیسرعبدالحق،پروفیسرسیدسجادحسین،پروفیسر سید خلیل احمد،پروفیسرستارساحر،ڈاکٹر حیات افتخار،ڈاکٹر امان اللہ ایم۔بی ،ڈاکٹر سید ثناء اللہ ڈاکٹر محمد طیب علی خرادی، ڈاکٹر پروین فاطمہ،ڈاکٹر انوپما پول کے ہاتھوں عمل میں آیا۔یہ کتاب دراصل اس دوروزہ بین الاقوامی وبینار میں پیش کیے گئے مقالوں کا مجموعہ ہے۔
اس عظیم دستاویزی کتاب کے اجراء کے بعد بطور مہمانان اعزازی پروفیسر سید سجاد حسین صاحب اور پروفیسر سید خلیل احمد صاحب کا اہم خطاب ہوا، جملہ منتظمین کی سعی مسعود کو صمیم قلب سے سراہا، بڑے ہی شرح صدر کے ساتھ اپنے اطمینان اور نیک خواہشات کا اظہار بھی فرمایا۔تاہم اس موقع سے مہمانان خصوصی ماہر اقبالیات پروفیسر محمد قمر اقبال صاحب کا کلیدی خطاب بھی ہوا۔اپنے صدراتی کلمات میں صدر موصوف نے فکر اقبال پر اپنے بے شمار قیمتی پند و نصائح کے ساتھ ساتھ اس طرح کے بین الاقوامی وبینار کو خوش آئند اقدام بتایا۔تنطیم فروغ اردو ٹمل ناڈو انڈیا کے بانی وچیرمین ڈاکٹر تمیم احمد نے اس موقع سے تمام حاضرین و مقالہ نگاران کا دل کی اتھاہ گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنے رب کا بے حد شکر گزار ہیں کہ فکر اقبال کو عام کرنے کی غرض سے اس نے ہمیں یہاں جمع ہونے کاایک حسین موقع نصیب فرمایا،اسی کے ساتھ پہلے دن کی افتتاحی نشست اختتام کو پہنچا۔
واضح رہے کہ اس دو روزہ بین الاقوامی وبینار میں کل پانچ نشستوں میں مقالہ نگاران نے اپنے اپنے مقالوں کی تلخیص حاضرین کی روبرو پیش کی،پہلی نششت برائے تلخیص مقالہ پروفیسر سید سجاد حسین کی صدارت میں ہوئی۔ دوسری نششت کے صدر پروفیسر ستار ساحر، تیسری نششت کے صدر ڈاکٹر عزیز بانو حیدرآباد چوتھی نششت کے صدر ڈاکٹر پروین فاطمہ صاحبہ رہیں جبکہ پانچویں نششت برائے تلخیص مقالہ کی صدارت ڈاکٹر حیات افتخار صاحب نے بحسن و خوبی نبھایا۔دوسرے دن بروز اتوار چوتھی اور پانچویں نششتوں کے ساتھ اختتامی نشست کا انعقاد بھی عمل میں آیا۔اس آخری اختتامی نششت کی صدارت ہندوستان کی مشہور معروف شخصیت پروفیسر خواجہ اکرام الدین صاحب نئی دہلی نے ادا فرمائی۔تاہم اس دوروزہ بین الاقوامی وبینار بعنوان "اکیسویں صدی اور فکر اقبال" کی آخری نششت کے مبارک موقع سے ماہر اقبالیات پروفیسر محمد قمر اقبال صاحب نے اقبالیات پر بہت جامع خطاب فرمایا۔اور فکر اقبال کے فروغ کے لیے ہمیشہ کوشاں رہنے کی نصیحت بھی فرمائی۔ڈاکٹر امین اللہ،ڈاکٹر سید ثناء اللہ،ڈاکٹر طیب علی خرادی، محترمہ عائشہ صدیقہ،ڈاکٹر نشاط نئرا وغیرہ نے اپنے قیمتی تاثرات بھی پیش فرمائے۔اس کے بعد اردو دنیا کے روح رواں پروفیسر خواجہ اکرم الدین صاحب نئی دہلی نےاپنے صدارتی خطاب میں اکیسویں صدی میں فکر اقبالیات پرفصیح و بلیغ وعظ فرمایا۔دوسرے دن کے آخری شیشن کے اختتام پر تمام مقالہ نگاران کا اور صدر محترم،مہمان خصوصی اور دیگر حضرات کی شان میں ہدیہ تشکر پیش کرتے ہوئےاس بین الاقوامی وبینار کے کنوینر ڈاکٹر تمیم احمد نے ایک اہم اعلان فرمایا کہ اگلا بین الاقوامی آن لائن وبینار 13 فروری 2024 کو "فیض احمد فیض کی شخصیت اور ان کا فن "کے موضوع پر منعقد کیا جائے گا۔اسی کے ساتھ دوسرے دن کی رات نو بجے اس تاریخ ساز بین الاقوامی وبینار کے اختتام کا اعلان ہوا۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر