Latest News

بے شک اللہ کی رحمت اس کے غضب کے اوپر غالب ہے "اس لیے ہم کو ہر حال میں یہ یقین رکھنا ہے کہ اللہ کی مدد" ضرور آئے گی: خطیب محمد اقبال۔

آگرہ: مسجد نہر والی سکندرہ کے خطیب محمد اقبال نے آج کے خطبے میں “ اللہ کی مدد کب آئے گی “ کے بارے میں نمازیوں سے خطاب کیا ، انھوں نے پہلے قرآن کی ایک آیت کا خلاصہ کیا ، سورہ یوسف آیت نمبر 110 میں کہا گیا ہے “ یعنی یہاں تک کہ جب رسول مایوس ہوگئے اور وہ خیال کرنے لگے کہ ان سے جھوٹ کہا گیا تو ان کو ہماری مدد آپہنچی ۔” آپ اندازہ لگائیں کہ کس حد تک انتظار کرنا ہے جب کہ رسول خود موجود ہیں اور ہم کس قدر جلدی مچاتے ہیں ، مطلب یہ ہوا کہ انسان پر وہ حد آجائے کہ اس کو انتظار کرنے میں بے حد مشکل ہوجاے اور مایوسی کی طرف جانے لگے تو یک دم اللہ کی “ مدد “ آجاتی ہے ، اللہ رب العالمین کی طرف سے یہ بڑی نعمت صرف نبیوں کے لیے نہیں بلکہ قیامت تک آنے والے انسانوں کے لیے ہے، جوبھی قرآن کی اس سورہ کا مطالعہ کرے گا اس کو اس کا فائدہ ہوگا ، البتہ شرط یہ ہے کہ انسان پورے یقین اور صبر کے ساتھ اللہ کی مدد کا انتظار کرے ، کسی بھی حال میں مایوسی کا شکار نہ بنے ، اللہ رب العالمین کی رحمت کا امیدوار بنا رہے، اصل بات یہ ہے کہ ہر حال میں آخیر دم تک انسان کو اللہ کی رحمت پر اتنا پختہ یقین ہو کہ میرا رب میری مدد ضرور کرے گا ، کیونکہ صحیح بخاری کی حدیث نمبر 3194 میں خود اللہ نے فرمایا “ بے شک میری رحمت میرے غضب کے اوپر غالب ہے “ اس لیے ہم کو ہر حال میں یہ یقین رکھنا ہے کہ اللہ کی مدد “ ضرور “ آئے گی، ان شاءاللہ۔  اللہ تعالیٰ ہم سب کو پختہ یقین والا بنائے، آمین۔


Post a Comment

0 Comments

خاص خبر