Latest News

مظفر نگر کے ایس ڈی کالج کے ۱۳۲ میں سے ۱۲۹ طلبا فیل، پاس کرنے کے لئے لاکھوں روپے کی ٹھگی کا الزام، طلبا کا کوتوالی میں مظاہرہ۔

مظفر نگر: عزیز الرحمن خاں۔
مظفرنگر شہر کے معروف ایس ڈی کالج میں بی کام کے امتحان میں 132 میں سے 129 طلبہ فیل ہوئے۔ فیل ہونے والے طلباء نے ایویلیویشن میں غفلت کا الزام لگاتے ہوئے ہنگامہ کھڑا کر دیا۔ اس معاملے میں طالب علموں نے نئی منڈی تھانے میں مظاہرہ بھی کیا اور ان پر پاسنگ کے نام پر لاکھوں روپے کی دھوکہ دہی کا الزام لگایا۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق مظفر نگر کے ایس ڈی کالج آف مینجمنٹ کے بی کام دوسرے سمسٹر میں زیر تعلیم 132 طلباء میں سے 129 فیل ہو گئے۔ فیل ہونے والے طلباء نے ایویلیویشن میں غفلت کا الزام لگاتے ہوئے ہنگامہ کھڑا کر دیا۔ آر ایل ڈی طلبا اسمبلی سے وابستہ قائدین نے کالج پہنچ کر پرنسپل سے شکایت درج کروائی۔ انہوں نے کہا کہ کالج کے طلباء و طالبات کو جان بوجھ کر فیل کیا جا رہا ہے۔ پرنسپل نے کہا ہے کہ یونیورسٹی کو اس معاملے سے آگاہ کیا جائے گا۔ایس ڈی کالج آف کامرس کے بی کام کورس کے طلبہ نے نئی منڈی پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی۔ انہوں نے بتایا کہ چھپار تھانہ علاقہ کے گاؤں کے رہنے والے ایک نوجوان نے پاس کرنے کے عوض اس سے ایک لاکھ روپے سے زیادہ کی رقم ہتھیا لی ہے تھانہ نئی منڈی پہنچ کر بی کام کے طالب علم چیتن نے شکایت درج کراتے ہوئے الزام لگایا کہ پہلے سمسٹر کے امتحان کے دوران تھانہ چھپار علاقے کے گاؤں کے ایک نوجوان نے 14 طلباء سے 1 لاکھ 13 ہزار 600 روپے کا غبن کیا تھا۔ اب تمام طلبا نے نوجوان سے پیسے مانگے تو اس نے خودکشی کی دھمکی دی۔ اس نے رقم واپس کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے شکایت درج کرائی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پیسے دینے والوں میں میانک بالیان، اظہر تیاگی، یش وکرم سنگھ، ویبھو چودھری، آیوش، اسمیت، چیتن راجپوت، آیوش کدیان، ارپت جین، آرین، اکشت، سورج، دیونش شامل ہیں۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر